دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر 163:        حضرت سیدنا سری سقطیعلیہ رحمۃاللہ القوی کاجنات سے مکالمہ

             حضرت سیدناجنید بن محمد  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’ میں نے حضرت سیدناسری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی کویہ فرماتے ہوئے سنا:’’ نوجوانی کے زمانہ میں جبکہ میرے دن بڑے اچھے گزر رہے تھے ۔ ایک رات ایسی آئی کہ میں نے خودکو ایسے پہاڑ کے دامن میں پایا جہاں کو ئی انسان نہ تھا ۔ آدھی رات کے وقت کسی منادی نے مجھے اس طر ح پکارا :’’ دل ،محبوب کی یادوں سے خالی نہیں ہوتے ،بلکہ وہ تو محبوب کے گم ہوجانے کے خوف سے ہی پگھل جاتے ہیں۔‘‘

             آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں بہت حیران ہوا اور پوچھا : یہ منادی (پکارنے والا) کوئی جن ہے یا انسان ؟ پھر  یہ آواز سنائی دی ’’  میں ،اللہ عزوجل  پر ایمان لانے والا جن ہوں۔ میرے ساتھ میرے اور بھی دوست ہیں۔

            میں نے پوچھا: کیا ان کے پاس بھی ایسی باتیں ہیں جیسی تمہارے پاس ہیں ؟اس نے کہا :’’ ہاں ‘‘ بلکہ اس سے بھی زیادہ  اچھی باتیں ہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ پھر مجھے یہ الفاظ سنائی دئیے :’’ بدن کی کا ہلی اور سستی ہمیشہ سفر میں رہنے سے ہی دور ہوتی ہے ۔ ‘‘میں نے دل میں کہا:ان کا کلام کتنا اچھاہے ۔ پھرتیسری مرتبہ یہ الفاظ سنائی دئیے :’’ جو تاریکیوں سے مانوس ہوجائے تو پھر اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔‘‘

            آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ان کی ان باتوں کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ (تھوڑی دیر بعد) جب ایک بہت ہی پیاری خوشبو کی وجہ سے مجھے ہوش آیا ، تو میں نے اپنے سینے پر نرگس کا ایک پھول پایا ۔ میں اس کی خوشبو سونگھتے ہی باکل ٹھیک ہوگیا ۔میں نے کہا:’’ اللہ عزوجل تم پر رحم فرمائے ، مجھے کوئی نصیحت کرو۔وہ تمام جن (بیک زبان) بولے :’’اللہ عزوجل کے ذکر سے متقی لوگو ں کے دل ہی جلا پاتے ہیں ،جس نے اس کی یاد کے علاوہ کسی اور کام میں طمع کی تو یقینا اس نے ایسی جگہ طمع کی جس کے وہ قابل نہ تھی اور جس نے کسی بیمار طبیب کی پیروی کی تو اس کی بیماری ہمیشہ رہے گی ۔

            ( اس کے بعد) وہ مجھے وہاں چھوڑ کر چل دیئے ۔ اب بھی جب کبھی میں اس واقعہ کو یاد کرتاہوں تو ان کے کلام کا اثر اپنے دل میں موجود پاتا ہوں۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن