30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنت پائیں۔‘‘پھراس نے چند عربی اشعار پڑھے جن کاترجمہ یہ ہے:
میر ی بچیوں اور ان کی ماں کو کپڑے پہنائیے توہم ساری زندگی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے جنت کی دعا کریں گے ۔ اللہ عزوجل کی قسم! آپ (یہ نیکی )ضرور کریں گے ۔
امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:’’ اگر میں ایسا نہ کر سکوں تو؟‘‘اعرابی بولا:’’اے ابوحفص رضی اللہ تعالیٰ عنہ! اگر ایسانہ ہوا تو میں چلاجاؤں گا ۔‘‘
امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاورق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا :’’ اگرتُو چلا گیاتو پھر کیا ہوگا ؟ ‘‘
وہ کہنے لگا: ’’تو پھر اللہ عزوجل کی قسم ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے میرے حال کے بارے میں ضرور سوال کیا جائے گا۔اور اس دن عطیات احسان اور نیکیاں ہوں گی۔ تو ( محشر کے دن) کھڑے شخص سے ان کے متعلق پوچھا جائے گا۔پھر اسے ( حساب وکتاب کے بعد) یا تو جہنم کی طرف بھیج دیا جائے گا یا جنت کی خوشخبری سنائی جائے گی ۔‘‘
(اشعار کی صورت میں اس اعرابی کی یہ باتیں سن کر ) امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آنکھوں سے سیلِ اشک رواں ہو گیا،یہاں تک کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی داڑھی مبارک تر ہوگئی ۔ پھرآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے غلام کو حکم فرمایا: اے غلام ! اس شخص کو میری یہ قمیص عطا کردو ۔ اور یہ اس وجہ سے نہیں کہ اس نے اچھا شعر کہا ہے، بلکہ اس دن (یعنی روز قیامت) کیلئے ۔ اس کے بعد ارشاد فرمایا:’’ اللہ عزوجل کی قسم ! (اس وقت)اس قمیص کے علاوہ میں کسی اور چیز کا مالک نہیں۔
{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
حکایت نمبر162: صبر کی تلقین
محمد بن علی مدائنی سے منقول ہے ، محمد بن جعفر نے ارشاد فرمایا :’’ یمن کے کسی بادشاہ کا بھائی فوت ہوگیا ۔ توکسی عربی شخص نے اس کی تعزیت کرتے ہوئے اس طرح کہا:’’یاد رکھ ! مخلوق ، خالقِ حقیقی کیلئے ہے ، شکر اسی ذات کا ہے جو انعام کرنے والی ہے ، مصائب وآلام سے بچانے پر وہ قادر ہے ۔ جو ہونا ہو وہ ضرور ہو کر رہتا ہے ۔جب ( موت کا حکم) آگیا تواسے واپس نہیں کیا جاسکتا ۔ اور نہ ہی فوت ہونے والے کی واپسی کی کوئی راہ ہے ۔ تجھے ایسی چیز دی گئی ہے جو عنقریب تجھے چھوڑ جائے گی یا تو خود ہی اسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع