دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اے لوگو! سنجیدگی اختیا کر لو ۔ اب وقت آگیا ہے کہ تم آنکھیں کھول لو ۔ اللہ عزوجل کی قسم !دنیا جب اس میں رہنے والوں کیلئے کھولی گئی تو اس کے کتے (حرص اور فتنہ وفساد) بھی کھول دیئے گئے۔ ا س دنیا کے کتیّ سب سے برے ہیں۔ دنیا کے حصول کی خاطر لوگوں نے تو ایک دوسرے پر تلوار وں سے حملے کئے ۔اور بعض نے بعض کی حرمت کو حلال جانا ۔ہائے ! افسوس اس فساد پر ! یہ کتنا بڑا فساد ہے

             اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں حَسن کی جان ہے! اس دنیا میں جس مؤمن نے بھی صبح کی تو غم اور پریشانی  کی حالت میں کی ۔ پس جلدی سے اللہ عزوجل کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوجاؤ اس لئے کہ بندۂ مؤمن کو اللہ عزوجل سے ملاقات کا شرف حاصل کئے بغیر راحت وسکون کی دولت نصیب نہیں ہوسکتی ۔

            یقینا موت نے دنیا کو رسواکردیا ۔موت نے دنیا میں کسی بھی صاحبِ عقل کیلئے کوئی خوشی نہیں چھوڑی۔بندۂ مؤمن نے جب دنیا کا قصد کیا تو اسے منہدم کردیا ۔اور اس کے ذریعے اپنی آخرت کو سنوارا،دنیا کی وجہ سے اپنی آخرت کوتباہ و برباد نہیں کیا ۔          جبکہ منافق نے ا پنی خواہشات کو اللہ عزوجل کی رضا پر ترجیح دی اور دنیا کو اپنا معبود بنالیا ۔

             اے ابن آدم ! جتنادنیوی رزق تیرے نصیب میں ہے وہ تجھے مل کر رہے گا۔ مگر آخرت کے معاملے میں تونیکیوں کا محتاج ہے ،تجھ پر لازم ہے کہ توآخرت کی تیاری کر۔ اگر توآخرت کی تیاری میں مشغول ہو جائے گا تو دنیا خود تیرے قدموں میں آ  جائے گی ۔ اللہ عزوجل ان لوگو ں پر رحم فرمائے کہ جنہیں دنیا ملی لیکن انہوں نے یہ دنیوی ما ل ودولت اس کے حقداروں

(فقرا ء ومساکین) پر خرچ کر دیا۔ پھر یہ لوگ اس حق کو ادا کرنے کے بعدہلکے پھلکے ہوگئے ۔

            امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا :’’ طلب کرنے والوں کی دو قسمیں ہیں :

(۱)… آخرت کا طلبگار ، ایسا شخص اپنی طلب میں کامیاب ہوجاتا ہے اور اسکی اُخروی نعمتیں ختم نہیں ہوتیں۔

(۲)… دنیا کا طلبگار، ایسا شخص اپنی طلب میں بہت کم کامیاب ہوتا ہے، اوراسے جو دنیوی نعمتیں ملتی ہیں ان میں سے اکثر کو  ضائع کر بیٹھتاہے ۔

             میں نے ایسے لوگوں کی صحبت کا شرف حاصل کیا ہے جن کی نظریں آخرت ( کی نعمتوں ) پر مرکوز تھیں۔ جاہل انہیں بیمار تصور کرتے تھے ۔ مگر اللہ عزوجل کی قسم! وہی سب سے زیادہ صحت مند دلوں کے مالک تھے ۔

             اللہ عزوجل اس بندے پر رحم فرمائے جس نے اپنے آپ کواللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول رکھا ۔ اور اللہ عزوجل کی کتاب قرآ ن مجید پر عمل پیرا ہوا ۔ ا گر ا س کا عمل کتا ب ا للہ عز و جل کے مو ا فق و مطا بق ہو ا تو ا س نے ا للہ عز و جل کی حمد و ثناء بیان کی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن