دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

طرف سے گھیر لیااور تماشائی بن کر ایک سچے عاشق رسول اور ربُّ العٰلَمِین کی وحدانیت کاعلی الاعلان اظہار کرنے والے مردِ مؤمن کے گرد جمع ہوگئے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بالکل نہ گھبرائے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پایۂ استقلال میں ذر ہ برابربھی کمی نہ آئی بلکہ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں جلتی ہوئی ایمان کی شمع مزید روشن ہوگئی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کفارِ بد اطوار سے فرمایا: ’’مجھے دورکعت اداکر لینے دو تاکہ میں اپنے اس ر بِّ حقیقی عزوجل کی بارگاہ میں آخری بار سجدہ ریزہوسکوں جس کے نام پر مجھے شہادت مل رہی ہے ،انہوں نے اجازت دے دی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی بیڑیاں کھول دیں ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبلہ رو ہو کر نمازشروع فرمادی۔

             آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے بڑے اطمینان سے نمازاداکی پھر کفار سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا:’’اگرمجھے اس بات کااحساس نہ ہوتاکہ میری طویل نمازسے شاید تم یہ سمجھنے لگو گے کہ میں موت کے خوف سے نماز طویل کر رہاہوں تو میں بہت خشوع خضوع سے نمازپڑھتااور اپنے ربّ عزوجل کی بارگاہ میں خوب طویل سجدے کرتا۔ پھر ان ظالموں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکھجور کے ایک تنے کے ساتھ باندھ دیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکی بارگاہِ بے کس پناہ میں استغاثہ پیش کیااور یامحمداہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمیامحمداہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکی صدائیں بلند کیں ، پھر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس طرح دعاکی: ’’اے پروردگار عزوجل! تو ا ن سب کو چن چن کر تباہ وبرباد کر دے اور ان میں سے کسی کو بھی باقی نہ رکھ۔‘‘ اس کے بعد ابوسروعہ بن عقبہ بن حارث آگے بڑھااور اس ظالم نے ایک سچے عاشق رسول کو بڑی ہی بے دردی سے شہید کر دیا۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

؎ غلامانِ  محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم جان  دینے  سے نہیں ڈرتے

یہ سرکٹ جائے یا رہ جائے کچھ پرواہ نہیں کرتے

             (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !ا س مرد مجاہد نے جان تو دے دی لیکن شمعِ ایمان کو کفر وشرک کی آندھیوں سے محفوظ رکھا،ان کی شہادت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، انہوں نے وقتِ شہادت بھی نماز نہ چھوڑی، بس دل میں یہی آرزو مچل رہی تھی کہ وقتِ رخصت بھی اپنے ربّ عزوجل کی بارگاہ میں سر جھکا لوں اور اس کی عبادت کر لوں۔اللہ عزوجل ہمیں بھی ان کے صدقے صبر واستقامت عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن