دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

کَلَّاط اِنَّھَاکَلِمَۃٌ ھُوَ قَآئِلُھَاط وَمِنْ وَّرَآئِہِِمْ بَرْزَخٌ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ0۱۸، المؤمنون :۱۰۰)

 ترجمۂ کنزالایمان:ہشت یہ تو ایک بات ہے جووہ اپنے منھ سے کہتا ہے اور اُن کے آگے ایک آڑہے اس دن تک جس میں اٹھائے جائیں گے ۔

گویا تم بھی انہی کی طرح ہوگئے جس طر ح وہ قبر میں تنہا اور بوسیدہ ہوگئے ۔ اور تمیں بھی اس خواب گاہ (یعنی قبر ) میں رکھا جائے گا۔ تو اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب اعمال انتہاکو پہنچ چکے ہونگے ، قبروں کو الٹ پلٹ کردیا جا ئیگا، جو کچھ سینوں میں چھپا تھا وہ سامنے آ جائے گا۔پھر تمہیں حساب وکتاب کے لئے مالکِ حقیقی عزوجل  کے سامنے کھڑا کیا جائے گا، جوکہ بہت جلال والا ہے ۔ سابقہ گناہوں کے خوف کے باعث تمہارے دل تھر تھر کانپ رہے ہوں گے۔ پھر تمہارے عیوب اور راز ظاہر ہوجائیں گے۔ وہاں ہر ایک اپنے کئے کی جزا پائے گا ۔‘‘

            (اللہ عزوجل ہمیں اور تمہیں اپنی کتاب(یعنی قرآنِ پاک) پر عمل کرنے والا ،اور اولیاء کرام کی اتباع کرنے والا بنائے ۔ یہاں تک ہم اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ جائیں۔ یقینا ہماراپروردگار عزوجل تعریف کیا ہوا اور بزرگی والا ہے ۔)

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر159:                                        نیک  جِنّ

             حضرت سیدنا عبداللہ بن محمد قرشی علیہ رحمۃاللہ القوی کہتے ہیں ، مجھے میرے والد نے بتایا کہ امیرالمؤمنین  حضرت سیدنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْمجمعہ کے دن جب خطبہ ارشاد فرماتے تو اکثر یہ کہا کرتے :’’ اے لوگو ! نیکی کے کاموں کو لازم پکڑو اور جِن ّکے فعل کو یاد کرو ۔

              ایک مرتبہ ابوالاشتررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے مجھ سے کہا :’’ آؤ! امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کی خدمت میں چلیں اوران سے اس جن کے بارے میں سوال کریں جس کے متعلق انہوں نے حکم دیا ہے اور جس کا وہ اکثر تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔ چنانچہ میں اور ابو الاشتر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ  امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ  رضی اللہ تعالیٰ عنہبیت المال میں تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:’’تمہارا اس وقت میرے پاس آنا کتنا عجیب ہے ؟ ہم نے عرض کی ۔ اے امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایاتھاکہ’’ نیکی کے کاموں کو لازم پکڑو اور جِن ّکے فعل کو یاد کرو ۔حضور ہمیں یہ بتائیے کہ وہ جن کون ہے؟۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:’’کیا تم نہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن