دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

پھر اس نے اپنی والدہ سے کہا :’’ اے امی جان ! جب ہم نے اپنے پر وردگار عزوجل سے اپنی مصیبتو ں کی التجاء کی تو اس نے فورا ًہی دنیاوی دولت ہماری طرف بھجوادی ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اس دنیا وی دولت کی وجہ سے اپنے مالکِ حقیقی عزوجل کے ذکر سے غافل ہو جائیں اور ہماری تو جہ اس سے ہٹ کر کسی اور کی طر ف مبذول ہوجائے۔‘‘ پھر اس لڑکی نے اپنا چہر ہ زمین پر ملنا شروع کیا او رکہنے لگی:’’ اے ہمارے پاک پروردگا رعزوجل !ہمیں تیری عزت و جلا ل کی قسم! ہم کبھی بھی تیرے دَر سے نہیں جائیں گے، ہماری اُمیدیں صرف تجھ سے ہی وابستہ رہیں گی ،ہم تیرے ہی دَر پر پڑے رہیں گے اگرچہ ہمیں دُھتکاردیا جائے لیکن ہم پھر بھی تیرے دَر کو نہیں چھوڑ یں گے ۔‘‘

؎  تمہارے در تمہارے آستاں سے میں کہاں جاؤں                                            نہ مجھ سا کوئی بے بس ہے نہ تم سا کوئی والی ہے

            پھر اس بچی نے مجھ سے کہا:’’اللہ عزوجل آپ کو اپنی حِفظ وامان میں رکھے ، برائے کرم! آپ یہ رقم واپس لے جائیں اور جہا ں سے لائے ہیں وہیں رکھ دیں۔ ہمیں اس دولت کی کوئی حاجت نہیں ،ہمیں ہمارا پر وردگار عزوجل کا فی ہے۔وہ ہمیں کبھی بھی مایوس نہیں کرے گا۔ ہم اپنی تمام حاجتیں اس پاک پروردگار عزوجل کی بار گاہ میں پیش کرتے ہیں ،وہی ہماری حاجتو ں کو پورا کرنے والا ہے ، وہی تمام جہانوں کاپالنے والا اورساری مخلوق کا حاکم و والی ہے۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

حَسْبُنَااللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر148:                ’’کامل بھروسہ‘‘ ہوتو جنگل میں بھی’’ رزق‘‘ مل جاتاہے

             حضرت سیدنا ابو ابراہیم یمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ ہم چند رفقاء حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم کی ہمراہی میں سمند رکے قریب ایک وادی کی طر ف گئے۔ ہم سمند ر کے کنارے کنارے چل رہے تھے کہ راستے میں ایک پہاڑ آیا جسے جبل’’ کفر فیر ‘‘ کہتے ہیں۔ وہاں ہم نے کچھ دیر قیام کیا اور پھر سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں ایک گھنا جنگل آیا جس میں بکثر ت خشک درخت اور خشک جھاڑیاں تھیں ، شام قریب تھی، سردیوں کا موسم تھا۔ ہم نے حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم  کی بارگاہ میں عرض کی :’’ حضور !اگر آپ مناسب سمجھیں تو آج رات ہم ساحل سمندر پر گزار لیتے ہیں۔ یہا ں اس


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن