دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر147:                                          متوکِّل خاتون

             حضرت سیدنا عفان بن مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہحضر ت سیدنا حماد بن سلمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہسے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سردیوں کے موسم میں زبر دست موسلادھار با رش ہوئی ، مسلسل بار ش کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہونے لگی۔ حضرت سیدنا حماد بن سلمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں ایک عبادت گزار عورت اپنی یتیم بچیوں کے ساتھ ایک پُرانے سے گھر میں رہتی تھی ۔ جب با رش ہوئی تو ان کے کچے گھر کی چھت ٹپکنے لگی اور با رش کا پانی گھرمیں آنے لگا ،ان غربیوں کے پاس صرف یہ ایک ہی کمرے پر مشتمل گھر تھا ۔ اس نیک عورت نے جب دیکھا کہ سردی کی وجہ سے بچے ٹھٹر رہے ہیں او ربار ش کا پانی مسلسل گھر میں گر رہا ہے جبکہ بار ش رکنے کا نام تک نہیں لے رہی ۔

             چنانچہ اس نیک عورت نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے او رعرض گزار ہوئی: ’’ اے میرے رحیم وکریم پر ورد گارعزوجل !تُو رحم اور نرمی فرمانے والا ہے، ہمارے حالِ زار پر رحم اور نرمی فرما۔‘‘

            وہ نیک عورت ابھی دعا سے فارغ بھی نہ ہونے پائی تھی کہ فوراً با رش رُک گئی میرا گھر چونکہ اس صالحہ عورت کے گھر سے بالکل متصل تھا۔میں ا س کی دعا سن رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ اس عورت کی دعا سے با رش بند ہوگئی ہے تو میں نے ایک تھیلی میں دس سونے کی اشرفیاں ڈالیں او راس عورت کے دروازے پر پہنچ کر دستک دی دستک سُن کر عورت نے کہا :’’اللہ عزوجل کر ے کہ آنے والا حماد بن سلمہ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ہو۔ ‘‘جب میں نے یہ سنا تو کہا کہ مَیں حماد بن سلمہ  ( رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )  ہی ہوں۔میں نے تمہاری آواز سنی تھی تم دعا میں اس طرح کہہ رہی تھی :’’اے نرمی فرمانے واے پروردگار عزوجل نرمی فرما ۔‘‘ کیا تمہاری یہ دعا مقبول ہوگئی ہے اور اللہ عزوجل نے تم سے کیا نرمی والا معاملہ فرمایا ہے ؟‘‘ وہ نیک عورت بولی:’’ میرے پروردگار عزوجل نے ہم پر اس طر ح نرمی فرمائی کہ بارش رُک گئی اور جو پانی ہمارے گھر میں جمع ہوگیا تھا وہ بھی خشک ہوگیا۔ میرے بچے بھی سر دی سے محفو ظ ہوگئے ہیں ، انہوں نے گرمائش حاصل کرنے کا بھی اِنتظام کر لیا ہے ۔‘‘

             جب میں نے اس عورت کی یہ باتیں سنیں تو سونے کی اشر فیوں والی تھیلی نکالی او ر کہا:’’ یہ کچھ رقم ہے ،اسے تم اپنی ضروریات میں استعمال کر و ۔‘‘ابھی ہمارے درمیان یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ ایک بچی اچانک ہمارے پاس آئی ، اس نے اُون کا پُرانا سا کُرتا پہنا ہوا تھا جو ایک جگہ سے پھٹا ہوا تھا اور اس پر پیوند لگے ہوئے تھے ۔ ہمارے پاس آکر وہ کہنے لگی:’’ اے حماد بن سلمہ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ !کیا آپ یہ دنیاوی دولت دے کر ہمارے اور ہمارے رب عزوجل کے درمیان پر دہ حائل کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں ایسی دولت نہیں چاہئے جو ہمیں ہمارے رب عزوجل کی بار گاہ سے جُدا کرنے کا سبب بنے ۔‘‘

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن