بُھنا ہوا  ہَرن
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

شخص حضرت سیدنا احمد بن حنبلرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہو اور عرض کی :’’حضور! میں نے حضرت سیدنا یزید بن ہارو ن واسطی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو خواب میں دیکھا تو پوچھا:’’ مَا فَعَلَ اللہُ بِکَیعنی اللہ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟‘‘ تو انہوں نے جواب دیا:’’ میرے پاک پروردگار عزوجل نے میرے گناہوں کو بخش دیا، مجھ پر خوب کرم فرمایا لیکن مجھ پر عتاب بھی ہوا۔‘‘  مَیں ان کی یہ بات سن کر متعجب ہواا ور پوچھا:’’ آپ کی مغفرت بھی ہوگئی، آپ پر رحم بھی کیا گیا پھر عتا ب بھی ہوا ؟‘‘توانہوں نے جواباً فرمایا : ’’ہاں ! مجھ سے پوچھا گیا کہ اے یزید بن ہارو ن واسطی ! کیا تُو نے جریر بن عثمان سے کوئی حدیث نقل کی ہے ؟ ‘‘میں نے کہا:’ ’ہاں ! اللہ ربُّ العزَّت عزوجل کی قسم! میں نے اس میں ہمیشہ بھلائی ہی پائی۔‘‘ پھر مجھ سے کہا گیا:’’مگر وہ ابوالحسن حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم سے بغض رکھتاتھا۔‘‘

؎  محفوظ سدا رکھنا شہا بے ادبوں سے                                               اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادبی ہو

            (اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل !ہمیں تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تمام اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی سچی محبت عطا فرما، ہمارے دلوں کو ان کی محبت سے معمور فرما، ان کے نقش قدم پر چلنے کی تو فیق عطا فرما، تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان پر خوب رحمتوں کی برسا ت فرما اور ان پاکیزہ ہستیوں کے صدقے ہماری مغفرت فرما۔آمین بجاہ النبی ا لامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر144:                                         

بُھنا ہوا  ہَرن

            حضرت سیدنا ابراہیم خواص علیہ رحمۃ اللہ الرزاق حضرت سنان علیہ رحمۃ اللہ المنا ن کے بھائی حضرت سیدنا حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کرتے ہیں ،حضرت سیدنا ابو تراب نخشی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور میرے چند رفقائحرمین شریفینکی حاضری کے لئے سفر پر روانہ ہوئے۔ میں نے سب سے الگ تھلگ رہ کر سفر کرنا پسند کیا اور انہیں چھوڑ کر اکیلا ہی سفر کرتا رہا ،چلتے چلتے جب بھوک نے بہت زیادہ ستا یا تو میرے دوستوں نے ایک ہر ن شکارکیا او رذبح کرنے کے بعد اسے بھونا پھر سب مل کر کھانے کے لئے بیٹھ گئے ۔ ابھی انہوں نے کھانا شرو ع بھی نہ کیا تھا کہ ایک بہت بڑا پرندہ آیا، اس نے بھنے ہوئے ہر ن پر حملہ کیا اور اس کا چوتھائی حصہ لے کر فضا میں بلند ہوگیا ۔ میرے رفقاء کا کہنا ہے:’’ ہم نے اس کا پیچھا کیا لیکن کچھ دور جاکر و ہ ہماری نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔‘‘

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن