دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

توبہ کرتا ہوں ،وہ رحیم وکریم پروردگارعزوجل میرے گناہوں کو ضرورمعاف فرمائے گا۔میں اب کسی ایسی ہستی کی تلاش میں جارہا ہوں جو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں میری سفارش کرے ۔ ‘‘

            اتنا کہنے کے بعد وہ شخص صحراء کی طرف چل دیا۔ جب ایک ویران جگہ پہنچا تو زور زور سے پکارنے لگا :’’اے زمین ! تو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں میرے لئے شفیع بن جا، اے آسمان ! تو میرا شفیع بن جا، اے اللہ عزوجل کے معصوم فرشتو!تم ہی میری سفارش کردو۔‘‘

             وہ زاروقطار روتارہا اور اسی طرح صدائیں بلند کرتا رہا۔ ہر ہر چیزسے کہتا کہ تم میری سفارش کرو، میں اب اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوں اورسچے دل سے تائب ہوگیا ہوں۔

            وہ عابد مسلسل اسی طرح پکارتا رہا بالآخر روتے روتے بے ہوش ہو کر زمین پر منہ کے بل گرگیا، اس کی اس طرح سے

 آہ وزاری اورگناہوں پر ندامت کا یہ انداز مقبول ہوا اوراس کی طرف ایک فرشتہ بھیجا گیا جس نے اسے اٹھایا اوراس کے سر سے گَرد وغیرہ صاف کی اور کہا :’’ اے اللہ عزوجل کے بندے!تیرے لئے خوشخبری ہے کہ تیری توبہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں قبول ہوگئی ہے۔‘‘ اس پر وہ بہت خوش ہوا اور کہنے لگا: ’’اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے ،اللہ عزوجل کی بارگاہ میں میری سفارش کون کرے گا؟ وہاں میرا شفیع کون ہوگا؟‘‘ فرشتے نے جواب دیا:’’تیرا اللہ عزوجل سے ڈرنا،یہ ایک ایسا عمل ہے جو تیرا شفیع ہوگا اور تیرایہی عمل بارگاہِ خداوندی میں تیری سفارش کرے گا۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

            (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سچی توبہ کی تین شرائط ہیں کہ گناہوں پر ندامت اوراس گناہ سے فوراًرک جائے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم مصمم ہو۔ جس کو یہ چیزیں حاصل ہوجائیں اس کی توبہ قبول ہوتی ہے، اللہ عزوجل اپنے بندوں کی خطاؤں کو معاف فرمانے والا ہے۔ بندہ چاہے کتنا ہی گناہ گار کیوں نہ ہو ایک مرتبہ سچے دل سے تائب ہوجائے تو اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ میرا رحیم وکریم پروردگار عزوجل اپنے بندوں پر بہت کرم فرماتاہے ۔اے ہمارے پیارے اللہعزوجل!ہمارے گناہوں کومعاف فرما کر ہمیں سچی توبہ کی توفیق عطافرمااور اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صدقے ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھ اورساری امت مسلمہ کی مغفرت فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)

؎  الٰہی واسطہ پیارے کا میری مغفرت فرما

عذابِ نار سے مجھ کو خدایا خوف آتا ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن