دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اللہ عزوجل کے رازوں میں سے ایک رازہے، اسے پوشیدہ ہی رہنے دو۔‘‘ آواز سن کر میں قبر کھودنے سے باز رہا پھر میں وہاں سے اُٹھا اور جانے لگا تو مجھے دردناک آواز سنائی دی:’’مجھے بچاؤ،مجھے بچاؤ۔‘‘مجھے اپنے بھائی پر ترس آنے لگا اور میں نے دوبارہ قبر کھودنا شروع کر دی،ابھی میں نے تھوڑی سی مٹی ہٹائی تھی کہ پھرمجھے غیبی آواز سنائی دی:’’ اللہ عزوجل کے رازوں کو نہ کھولو اور قبر کھودنے سے باز رہو۔‘‘ غیبی آواز سن کر میں نے دوبارہ قبر بند کر دی،اور میں وہاں سے جانے لگا تو پھربڑی دردناک آواز میں میرے بھائی نے مجھے پکارا:’’ مجھے بچاؤ،مجھے بچاؤ۔‘‘ اس مرتبہ جب میں نے اپنے بھائی کی آواز سنی تو مجھے بہت رحم آیااور میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ اب تو میں ضرور قبرکھودوں گا۔ چنانچہ میں نے قبر کھودنا شروع کی جیسے ہی میں نے قبر سے سِل ہٹائی تو قبر کا اندرونی منظر دیکھ کر میرے ہوش اُڑ گئے، اندر انتہائی خوف ناک منظر تھا، ابھی ابھی ہم نے جس بھائی کو دفنایا تھا اس کا سارا جسم آگ کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا،اس کی قبر آگ سے بھری ہوئی تھی۔جب میں نے اپنے بھائی کو اس حا لت میں دیکھا تو مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے اسے زنجیروں سے آزاد کرانے کے لئے اپنا ہاتھ اس کی گردن میں بندھی ہوئی زنجیر کی طرف بڑھایا جیسے ہی میرا ہاتھ زنجیر کو لگا میرے ہاتھ کی انگلیاں جل کر ہاتھ سے جدا ہو گئیں ،مجھے بہت زیادہ تکلیف محسو س ہونے لگی ،میں نے جیسے تیسے قبر کوبند کیااور وہاں سے بھاگ نکلا۔یہ دیکھو میرے ہاتھ کی انگلیاں بالکل جل چکی ہیں اور اب تک مجھے شدید درد ہو رہا ہے، اتنا کہنے کے بعداس نے چادر سے اپنا ہاتھ نکالا تو واقعی اس کی چار انگلیاں غائب تھیں اورہاتھ پر زخم کا عجیب وغریب نشان موجود تھا۔ ہم نے اللہعزوجل سے عافیت طلب کی اوروہاں سے چلے آئے۔

            حضرت سیدنا ابو سنان علیہ رحمۃ اللہ المنّان فرماتے ہیں :’’کچھ عرصہ کے بعد جب میں حضرت سیدنا امام اوزاعی علیہ رحمۃ اللہ الہادی کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور انہیں یہ سارا واقعہ سنایا پھر پوچھا : ’’حضور! جب کوئی یہودی یا نصرانی مرتا ہے تو اس کا عذابِ قبر لوگوں پر ظاہر نہیں ہوتا لیکن مسلمانوں کی قبروں کے حالات بعض مرتبہ ظاہر ہو جاتے ہیں ،اس کی کیا وجہ ہے ؟‘‘تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جواباًارشاد فرمایا:’’ کفّار کے عذاب ِقبرمیں تو کسی مسلمان کو شک ہی نہیں ،انہیں تو دائمی عذاب کا سامنا کرنا ہی ہے۔ سب مسلمان یقین رکھتے ہیں کہ کفار مرتے ہی عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس لئے ان کے عذاب کو ظاہر نہیں کیا جاتا۔ہاں بعض مرتبہ گناہگا ر مسلمانوں کی قبروں کا حال لوگوں پر منکشف کر دیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس سے عبرت پکڑیں اور گناہوں سے تائب ہو کر اپنے پاک پرورد گا رعزوجل کی رِضا والے اعمال کی طرف راغب ہوں۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

            (اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ رکھنا،ہمارے کمزور جسم جہنم کی آگ برداشت نہیں کر سکیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن