دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر133:                               آگ کی زنجیریں

             حضرت سیدنا محمدبن یوسف  رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ حضرت سیدنا ابو سنا ن علیہ رحمۃ اللہ الحنّان سے نقل کرتے ہیں :’’ ایک مرتبہ میں بیت المقدس کی پہاڑیوں میں تھا ،ایک جگہ مجھے انتہائی پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر گھومتاہوا ایک غمگین نوجوان نظر آیا، میں اس کے پاس آیا اور سلام کے بعد اس سے پریشانی کا سبب پوچھاتواس نے بتایا:’’ ہمارے ایک پڑوسی کا بھائی فوت ہو گیا ہے، تم میرے ساتھ چلو تاکہ ہم اس کی تعزیت کریں اور اسے تسلی دیں۔‘‘میں اس نوجوان کے ساتھ چل دیا، ہم ایک شخص کے پاس پہنچے جو بہت اداسی کے عالم میں بیٹھا ہوا تھا ہم نے اسے صبر کی تلقین کی اور تسلی دینے لگے لیکن اس نے ہماری باتیں نہ سنیں اوربے صبری کرتے ہوئے آہ وزاری اور چیخ و پکار کرنے لگا، ہم نے اسے محبت وپیارسے سمجھا تے ہوئے کہا:’’ اے اللہ عزوجل کے بندے! اس طرح بے صبری کا مظاہرہ نہ کر، اللہ عزوجل سے ڈر!اور صبر سے کام لے۔بے شک موت ہر کسی کو آنی ہے جس نے بھی زندگی کا سفر شروع کیااس کی منزل وانتہاء موت ہے ۔موت ایک ایسا پُل ہے جس سے ہر ایک نے گزرنا ہے۔ کچھ گزر گئے کچھ گزر رہے ہیں اور کچھ گزر جائیں گے ۔

؎  یاد رکھ! ہر آن آخر موت ہے                                        بن تو مت انجان، آخر موت ہے

مُلکِ فانی میں فنا ہر شیٔ کو ہے                                        سن لگا کر کان، آخر موت ہے

بارہا علمیؔ تجھے سمجھا چکے                                               مان یا مت مان، آخر موت ہے

            ہماری یہ باتیں سُن کر وہ شخص کہنے لگا:’’میرے بھائیو!تم نے بالکل ٹھیک کہا، تمہاری باتیں بالکل برحق ہیں لیکن میں تو اس لئے رو رہا ہوں کہ میرے بھائی کو قبر میں بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔

            جب ہم نے اس کی بات سنی توکہا:’’ سبحان اللہ عزوجل! کیا تم علمِ غیب جانتے ہو جو تمہیں معلوم ہو گیا کہ تمہارا بھائی قبر میں عذاب سے دو چار ہے؟‘‘تو وہ کہنے لگا:’’ میں اس ہولناک منظر کی وجہ سے پریشان ہوں جو میں نے دیکھا ہے۔ آؤ! میں تمہیں تفصیل سے سارا واقعہ سناتا ہوں :۔

             جب میرے بھائی کا انتقال ہو گیا توتجہیز وتکفین کے بعد ہم نے اسے قبرستان لے جاکردفن کر دیا، لوگ واپس آگئے میں کچھ دیر قبر کے پاس ہی کھڑا رہا، یکایک میں نے قبر سے ایک دردناک آواز سُنی، میرا بھائی نہایت دردمندانہ انداز میں چیخ رہا تھا: ’’مجھے بچاؤ ،مجھے بچاؤ۔‘‘ جب میں نے یہ آواز سنی توکہا:’’ واللہ !یہ تو میرے بھائی کی آواز ہے۔‘‘میں نے بے چین ہو کرقبر کھودنا شروع کردی تو ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا کوئی کہنے والا کہہ رہاتھا:’’ اے اللہ عزوجل کے بندے! اس قبر کو نہ کھودو ،یہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن