30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خریدے اور پھر انہیں بیچنے لگے اور ان کی قیمت 63دیناررکھی ، تھوڑی دیرکے بعد آپ کے پاس ایک تاجر آیا اورکہنے لگا: ’’میں یہ سارے بادام آپ سے خریدنا چاہتا ہوں۔‘‘ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا : ’’خرید لو ۔‘‘ اس نے پوچھا: ’’کتنے دینار لو گے؟‘‘ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ’’63دینار۔‘‘ اس تا جر نے پوچھا:’’ حضور! باداموں کا ریٹ بڑھ گیا ہے اور اب 96 صاع باداموں کی قیمت 90دینا ر تک پہنچ چکی ہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہمجھے 90دینار میں یہ بادام فر وخت کردیں۔‘‘
حضرت سیدنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے فرمایا: ’’میں نے اپنے رب عزوجل سے وعدہ کرلیا ہے کہ تین دینار سے زیادہ نفع نہیں لوں گا لہٰذا میں اپنے وعدہ کے مطابق تمہیں یہ با دام بخوشی 63دینار میں فروخت کرتا ہوں ، اگر چاہو تو خرید لو، میں اس سے زیادہ رقم ہر گز نہیں لوں گا۔‘‘
وہ تاجر بھی اللہ عزوجل کا نیک بندہ تھااوراپنے مسلمان بھائی کی بھلائی کاخواہاں تھا ۔دھوکے سے ان کا مال لینے والا یا بددیانت تا جر نہ تھا۔جب اس نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یہ بات سنی تو کہنے لگا :’’ میں نے بھی اپنے رب عزوجل سے یہ عہد کر رکھا ہے کہ کبھی بھی اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ بد دیانتی نہیں کروں گا اور نہ ہی کبھی کسی مسلمان کا نقصان پسند کروں گا۔ اگر تم بادام 90 دینار میں بیچو تو میں خریدلوں گا ،اس سے کم قیمت میں کبھی بھی یہ بادام نہیں خریدوں گا ۔‘‘
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی اپنی بات پر قائم رہے اور فرمایا :’’ میں 63دینار سے زیادہ میں فروخت نہیں کرو ں گا ۔‘‘ چنانچہ نہ تو اس امانت دارتاجر نے یہ بات گوارا کی کہ مَیں کم قیمت میں خریدو ں او رنہ ہی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تین دینار سے زیادہ نفع لینے پرراضی ہوئے بالآخر ان کاسودا نہ بن سکا او رتا جر وہاں سے چلا گیا ۔
یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد حضرت سیدناعلان الخیاط علیہ رحمۃ اللہ الرزاق فرماتے ہیں :’’ جن لوگو ں میں ایسی عظیم خصلتیں پائی جائیں جب وہ اپنے پاک پروردگار عزوجل کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں تو ان کی دعائیں قبول کیوں نہ ہوں۔اللہ عزوجل ایسے برگزیدہ بندوں کی دعاؤں کو شرف قبولیت ضرور عطا فرماتا ہے۔ جو اللہ عز وجل کا ہو جاتا ہے اللہ عزوجل اس کے تمام معاملات کو حل فرمادیتا ہے ۔‘‘
{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع