دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

نہ آجاؤں تم اسی جگہ ٹھہرنا ۔‘‘ اتنا کہنے کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک پہاڑ کی سمت گئے اور میری نظر وں سے اوجھل ہوگئے ۔ دو دن گزر گئے لیکن آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ واپس تشریف نہ لائے۔ مَیں اکیلا اس ویران جگہ پر یشان تھا، جب مجھے بھوک لگتی تو پتے اور سبزی کھالیتا،جب پیا س کی شدت ہوتی تو قریبی تا لاب سے پانی پی لیتا۔ بالآخر تین دن بعد حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی تشریف لائے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے چہرے کا رنگ متغیر تھا اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں تھے ۔ جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حالت کچھ سنبھلی تو میں نے عرض کی: ’’حضور !کیاکسی درندے کی وجہ سے آپ پر خوف طاری ہے؟‘‘ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنے جواباًفرمایا:’’ نہیں۔‘‘ میں نے عرض کی:’’ پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اتنے خوفزدہ اور پریشان کیوں ہیں ؟‘‘ فرمانے لگے: ’’یہاں سے جانے کے بعد میں ایک غارکی طرف نکل گیا۔ جب میں اس میں داخل ہو ا تو ایک ایسے بزرگ کو دیکھا جن کی داڑھی اور سر کے بال بالکل سفید ہوچکے تھے ، جسم بہت کمزور ولاغر تھا ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے یہ بزرگ ابھی قبر سے نکل کر آرہے ہیں ، وہ نہایت غمگین حالت میں اپنے پاک پروردگار عزوجل کی عبادت میں مشغول تھے اور نہایت خشوع وخضوع سے نماز پڑھ رہے تھے ۔جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں نے آگے بڑھ کر انہیں سلام کیا ۔‘‘انہوں نے جواب دیا او ردوبارہ نماز میں مشغول ہوگئے ،عصر تک نماز میں مشغول رہے پھر ایک پتھر سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور سبحان اللہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند کرنے لگے۔ انہوں نے مجھ سے کوئی بات نہ کی بالآخر میں نے ہی ان سے عرض کی :’’اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے، مجھے کچھ نصیحت فرمائیے او رمیرے لئے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا کیجئے ۔‘‘

             اس بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نے فرمایا:’’ اے بیٹا! میں دعا کر تا ہوں کہ اللہ عزوجل تجھے اپنی سچی محبت اور اپنے قُرب ِخاص کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ اِتناکہنے کے بعد وہ بزرگ چپ ہوگئے۔‘‘ میں نے عرض کی :’’حضور!کچھ اور نصیحت فرمائیے۔‘‘ فرمایا : ’’جس شخص کو اللہ عزوجل اپنے قُرب کی دولت سے نواز تا ہے اسے چار عظیم نعمتیں عطا فرماتا ہے :

 (۱)… بغیرخاندانی شان وشوکت کے عزت ۔

(۲)…بغیر طلب کے علم۔

(۳)… بغیر مال کے غِنائ۔

(۴)… بغیر جماعت کے اُنس والفت۔

            اِتنا کہنے کے بعد اس بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نے ایک درد ناک چیخ ماری اور بے ہوش ہوگئے۔ میں نے گمان کیا کہ شاید یہ بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اِنتقال فرماچکے ہیں لیکن تین دن کے بعد انہیں افاقہ ہوا فوراً قریبی چشمے پر گئے۔ وضوکیا اور مجھ سے پوچھا:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن