دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

فاحشہ عورت کے دل میں اس عابد کی باتیں اَثر کر چکی تھیں۔ چنانچہ اس نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کر لی پھر اس نے اپنے شہر کو خیرباد کہا اور اس عابد کے بارے میں پوچھتی پوچھتی بالآخر اس کے گھر پہنچ گئی۔‘‘لوگوں نے عابد کو بتایا کہ فلاں عورت تم سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔‘‘عابد باہر آیا جیسے ہی اس کی نظر عورت پر پڑی تو ایک زور دار چیخ ماری اور اس کی روح عالمِ بالا کی طرف پرواز کر گئی۔ عورت اس کی طرف بڑھی تو دیکھا کہ اس کا جسم ساکت ہو چکا تھا۔ وہ بہت زیادہ غمزدہ ہوئی اور اس نے لوگوں سے پوچھا: ’’کیا اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: ’’ہاں ، اس کا ایک بھائی ہے لیکن وہ بہت غریب ہے۔ ‘‘ یہ سن کر ا س عورت نے کہا: ’’مَیں تواس نیک عابد سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن یہ تو دنیا سے رخصت ہو گیا،اب میں اس کی محبت میں اس کے بھائی سے شادی کروں گی۔‘‘

             چنانچہ اس عورت اور عا بدکے بھائی کی شادی ہوگئی، اللہ ربُّ العزَّت نے انہیں نیک وصالح اولاد عطا فرمائی اور ان کے ہاں سات بیٹے ہوئے جو سب کے سب اپنے زمانے کے مشہور ولی بنے ۔

 {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

            (اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل !’’ہمیں بھی اپنا ایسا خوف عطا فرما کہ ہم ہر قسم کے گناہوں سے محفو ظ رہیں ، ہمارا کوئی عضوکبھی بھی تیری نافرمانی والے کاموں کی طرف سبقت نہ کرے۔اے اللہ عزوجل !ہمیں عبادت کی لذت وچاشنی عطا فرما ، اگر بتقاضائے بشریت ہم سے گناہ سر زد ہو جائے تو اپنے فضل وکر م سے فوراً توبہ کی تو فیق عطا فرما، اپنی ناراضگی سے ہماری حفاظت فرما، ہمیں گناہوں پر شرمندگی عطا فرما۔ اے اللہ عزوجل !تُو ہی گناہ گارو ں کے گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے، اپنے محبوبوں کے صدقے ہماری تمام خطائیں معا ف فرمادے اور اپنی دائمی رضا کی دولت سے ہماری جھولیاں بھر دے ۔

آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )

؎   بخش ہماری ساری خطائیں کھول دے ہم پر اپنی عطائیں

برسا دے رحمت کی برکھا، یا اللہ(عزوجل)! میری جھولی بھردے

 

 

 ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر120:                معرفتِ الہی عزوجل رکھنے والی بوڑھی عورت

            حضرت سیدنا عثمان رجائی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ میں کسی ضروری کام کے سلسلے میں بیت المقدس سے ایک گاؤں کی طر ف روانہ ہوا۔ راستے میں ایک بوڑھی عورت ملی جس نے اُون کا جبہ پہنا ہوا تھا اور اُون ہی کی چادر اُوڑھی

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن