30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ سن کر وہ شخص کہنے لگا: ’’کیا تم مجھے اس بات سے خوفزدہ کر رہے ہو کہ کل ہمیں رزق کہا ں سے ملے گا؟ حالانکہ تم دیکھ چکے ہو کہ اللہ عزوجل نے مجھے میرا آج کا رزق آج ہی عطا فرمادیا ہے اور اسی طر ح وہ پاک پر وردگار عزوجل ہمیں روز انہ ہمارا رزق عطا فرماتا ہے، میرا اس کی ذات پر پختہ یقین ہے۔آپ (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) اپنے درہم واپس لے جائیں ، کل ہمارا پر وردگار عزوجلہمیں ہمارے حصے کا رزق ضرور عطا فرمائے گا، وہ ہمارا خالق عزوجل ہے وہ ہمیں ہرگز بے یارو مدد گار نہ چھوڑے گا ۔‘‘
{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
حکایت نمبر115: دیوار سے کجھوریں نکل پڑیں
حضرت سیدنا یوسف بن حسینرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مروی ہے: ’’ایک دفعہ حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی محفل میں جلوہ گر تھے۔ آس پاس معتقدین و محبّین کا ہجوم تھا۔ اس بابرکت محفل میں اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا ذکرِ خیر ہو رہاتھا۔ حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی لوگو ں سے اولیا ء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی کرامات سن رہے تھے ۔
حضرت ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ ا لاعظم کا ذکرِ خیر ہونے لگا ۔لوگو ں نے کہا: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اللہ ربُّ العزَّت نے بہت سی خوبیوں سے نواز ا تھا،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بہت سی کر امات کا صدور ہوا ۔ ایک مرتبہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ا پنے چند رفقاء کے ساتھ کسی پہاڑ پر بیٹھے تھے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ایک رفیق نے کہا : ’’فلاں بزرگ کی بڑی شان ہے، وہ اپنے چراغ میں تیل کی بجائے پانی ڈالتے ہیں اور ان کا چراغ پانی سے جلتا ہے اور ساری ساری رات جلتارہتا ہے ۔‘‘
یہ سن کر حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم نے فرمایا :’’ اگر اللہ عزوجل کا مخلص وصادق بندہ کسی پہاڑ کو حکم دے کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دیتا ہے ۔‘‘اِتنا کہنے کے بعدآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پہاڑ کو ٹھوکر ماری تو یکایک پہاڑ حرکت میں آگیا، یہ دیکھ کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے رفقاء خوف زدہ ہوگئے۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنے دوبارہ پہاڑ کو ٹھوکر ماری اور فرمایا:’’ اے پہاڑ! ساکن ہوجا، میں نے تو اپنے ساتھیوں کو سمجھانے اور مثال بیان کرنے کے لئے تجھے ٹھوکر ماری تھی، اب ساکن ہو جا۔‘‘ چنانچہ پہاڑ فورا ًساکن ہوگیا ۔
جب لوگوں نے حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی کی بارگاہ عالیہ میں حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع