دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر110:            حضرت سیدناحسن بصری علیہ رحمۃ اللہ الولی کی چند نصیحتیں

             حضرت سیدنا ابو عبیدہ التا جی علیہ رحمۃاللہ الہادی فرماتے ہیں ،ایک مرتبہ ہم حضرت سیدنا حسن بصری  علیہ رحمۃاللہ القوی کی خدمت بابرکت میں حاضر ہو ئے جبکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیمار تھے اور اسی بیمار ی کی حالت میں آپ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کا انتقال ہوگیا۔ ہم لوگو ں نے خدمت عالیہ میں حاضر ہو کر سلام عرض کیا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جواب دیا اور بڑی خوشی سے فرمانے لگے: ’’مرحبا!خوش آمدید! اللہ عزوجل تمہیں درازی ٔ عمر با لخیر عطا فرمائے اور ہم سب کو جنت میں اعلیٰ مرتبہ عطا فرمائے ۔‘‘

            پھر ارشاد فرمایا: مَیں تمہیں چند نصیحت آموز باتیں بتا تا ہوں ، انہیں تو جہ سے سننا ایسا نہ ہو کہ ایک کان سے سنو اور دوسرے کا ن سے نکال دو ۔ سنو! جس نے حضور نبی ٔکریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی صبح وشام زیارت کی اس نے عمل کی راہ کو اختیار کیا اور کبھی بھی اپنے وقت کو ضائع نہ کیا، ہر آن اپنے عمل میں اضافے کی کوشش کی۔جب بھی اسے کسی بات کا علم ہوا اس نے فوراًاس علم پر عمل کیا  پھر تم لوگ اعمالِ صالحہ کی طر ف سعی کیوں نہیں کرتے ۔ ربِّ کعبہ کی قسم! تمہارے اعمال تمہارے ساتھ ہیں۔

             اللہ عزوجل اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زندگی آخرت کے لئے وقف کردی۔ اپنا مقصد صرف آخرت کی تیاری ہی کو رکھا، سوکھی روٹی کھا کر ہی گزارہ کرلیا ، پھٹے پُرانے کپڑے پہن کر اور زمین کو بچھونا بنا کر گزر بسر کی اور اپنے رب عزوجل کی خوب عبادت کی، اپنی خطاؤں پر شرمندگی کے آنسو بہائے ،آخرت کے خوف سے ہر وقت لرزاں وترساں رہا اور اپنی ساری زندگی اسی حال میں گزار دی یہاں تک کہ اس فانی دنیا میں اس کی مدت ختم ہوگئی اور وہ عبادت وریاضت کرتے ہوئے اس دارفانی کو چھوڑکر راحت وسکون کی جگہ (یعنی جنت )کی طر ف پہنچ گیا۔وہ شخص بہت ہی خوش قسمت ہے جس نے اپنی زندگی اس طرح عبادت وریاضت میں گزاردی ۔

             اے بیوقوف انسان !اگر تجھے کوئی دنیاوی نعمت نہ ملے اور تو اس پر واویلا کرنا شروع کردے کہ مجھے یہ نعمت کیوں نہیں ملی تو یہ تیری بے وقوفی ہے۔ اللہ عزوجل جسے چاہے جو عطا کر ے اور جس سے چاہے ا پنی نعمتوں کو روک لے اوراگرتجھے کوئی دنیاوی نعمت نہ ملی تواس کے نہ ملنے میں ہی تیری بھلا ئی ہو گی ۔ پھر بھی اگر تُو اپنے رب عزوجل کی تقسیم پر راضی نہیں ہوگا تو بروزِقیامت اس پاک پروردگار عزوجل سے تیری ملاقات اس حال میں ہوگی کہ تیرے سارے اعمال اکارت ہوچکے ہوں گے۔

             اللہ عزوجل اس مرد صالح پر رحمت فرمائے جس نے حلال رزق کمایا اور پھر بخوشی راہ ِخداعزوجل میں ا پنامال خرچ کر کے اپنی آخرت کے لئے جمع کرلیا تا کہ وہاں محتاجی نہ ہو او راپنے مال کو ایسی جگہ استعمال کیا جہاں خرچ کرنے کا اللہ عزوجل نے حکم فرمایا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن