دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

چنانچہ وہ ہر وقت اسی فکر میں رہتیں کہ کسی طر ح اس نئی دلہن کو بادشاہ کی نظروں سے گرا دیا جائے لیکن وہ اپنے اس مذموم اِرادے میں کا میاب نہ ہوسکیں۔پھر اچانک بادشاہ کسی محاذ پر روانہ ہوگیا اور وہاں اسے کافی دن دشمنوں سے لڑنا پڑا۔ بادشاہ کی بیویوں کو یہ بہت اچھا موقع مل گیا۔ انہوں نے بادشاہ کو خط لکھا کہ تمہارے پیچھے سے تمہاری نئی دلہن نے تمہاری عزت کو داغ دار کر دیا ہے او روہ بدکارہ ہو گئی ہے اور اس بد کاری کے نتیجہ میں اس کے ہا ں بچہ بھی پیدا ہو اہے۔ جب با دشاہ کو یہ خط ملا تو وہ آگ بگولا ہوگیا۔ اس نے فوراََاپنے قاصد کو یہ پیغام دے کر اپنی والدہ کے پاس بھیجا کہ اس بدکارہ عورت کو اس کے بچے سمیت میرے ملک سے نکال دو، اس کے گلے میں کپڑا با ندھ کر بچہ اس میں ڈال دو اور انہیں کسی جنگل میں چھوڑ دو ۔

            جب اس کی والدہ کو یہ پیغام ملا تو اس نے ایسا ہی کیا او راس کے گلے میں کپڑا ڈال کر بچہ ا س میں ڈال دیا پھر اسے ملک سے دور ایک جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔اب وہ بیچاری تنہا جنگل میں رہ گئی لیکن اسے اپنے رب عزوجل  سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہ تھا ،وہ تو اس کی رضا پر راضی تھی۔ وہ بیچاری اسی طر ح جنگل میں گھومتی رہی ،پیاس کی شدت نے اسے پریشان کر رکھا تھا با لآ خر اسے دور ایک نہر نظر آئی وہ نہر پر گئی اورجیسے ہی پانی پینے کے لئے جھکی تو اس کا بچہ گہرے پانی میں جاگرا اور ڈوبنے لگا۔

            جب عورت نے اپنے بچے کو ڈوبتا دیکھا تو وہ رونے لگی۔اتنے میں اس کے پاس دو خوبصورت نوجوان آئے اوراس سے پوچھا:’’تم کیوں رو رہی ہو؟ ‘‘اس نے کہا: ’’میں پانی پینے کے لئے جھکی تو میرا بیٹا اس نہر میں گر کر ڈوب گیا ،میں اسی کے غم میں رو رہی ہوں۔ ‘‘ان خوبصورت نوجوانوں نے پوچھا :’’ کیا تُو چاہتی ہے کہ ہم تیرے بچے کو نکال لائیں ؟‘‘ عورت نے بیتاب ہوکر کہا :’’ ہاں ! میں چاہتی ہوں کہ اللہ عزوجل  مجھے میرا بچہ واپس لوٹا دے۔ ‘‘

             ان نوجوانوں نے دعا کی او راس کا بچہ نکال کر اسے دے دیا۔ پھر انہوں نے پوچھا: ’’اے رحم دل عورت !کیا تُو چاہتی ہے کہ تیرے ہا تھ تجھے واپس کر دیئے جائیں اور تُو ٹھیک ہوجائے ؟‘‘اس نے کہا:’’ ہاں ! میں چاہتی ہوں۔‘‘ چنانچہ ان دونوں نوجوانوں نے دعا کی اور اس کے دونوں ہاتھ بالکل ٹھیک ہوگئے ۔عورت نے اللہ عزوجل  کا شکر ادا کیا اور حیران کُن نظروں سے ان نوجوانوں کو دیکھنے لگی جن کی بر کت سے اسے ڈوبا ہوا بچہ بھی مل گیا اور اس کے ہاتھ بھی اسے لوٹا دیئے گئے ۔ پھران نوجوانوں نے پوچھا: ’’اے عظیم عورت! کیا تُو جانتی ہے کہ ہم کون ہیں ؟ ‘‘عورت نے کہا:’’میں آپ کو نہیں پہچانتی۔‘‘ عورت کا یہ جواب سن کر انہوں نے کہا:’’ ہم تیری وہی دو روٹیاں ہیں جوتُو نے ایک مجبور سائل کو دی تھیں۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

            ( میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!سبحان اللہ عزوجل  !اس حکایت میں ہمارے لئے کیسی کیسی نصیحتیں ہیں کہ اللہ عزوجل  کی رضا کی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن