دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر105                             تیس سال تک روٹی نہ کھائی

             حضرت سیدنا عبد اللہ دینوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ میرے پاس ایک فقیر آیا ۔اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ یہ کسی سخت مصیبت سے دوچار اور کسی سخت تکلیف میں مبتلا ہے ۔اس کی حالت دیکھ کر میرے دل میں رحم آگیا اور میں نے سوچا کہ اسے کوئی چیز دو ں اور اس کی مدد کرو ں۔میں نے ارادہ کیا کہ اپنی جوتیاں اسے دے دو ں جیسے ہی میں نے یہ ارادہ کیا فوراََ نفس نے مجھے روک دیاا ور کہا : ’’اگر تُو اپنی جوتیاں اسے دے دے گاتو تُوننگے پاؤں رہ جائے گا اور اس طر ح تُواپنے پاؤں وغیرہ کو نجاست سے کس طرح بچائے گا؟‘‘

            پھر مَیں نے ارادہ کیا کہ اسے اپنا مشکیزہ دے دو ں نفس نے پھر مجھے روک دیا اور کہا :’’ اگر مشکیزہ اسے دے دے گا تو تُو  وضو وغیرہ کیسے کرے گا؟‘‘ پھر میں نے ارادہ کیا کہ میں اپنا رومال اسے صدقہ کر دیتا ہوں ، نفس بد کار نے پھر مجھے منع کیا اورکہا: ’’اگر تُو رومال اسے دے دے گاتو پھرتُو خود ننگے سر رہ جائے گا اور تجھے اس طر ح پریشانی ہوگی۔‘‘

             مَیں ابھی اسی شش وپنج میں تھا کہ فقیر یکایک اپنی لاٹھی لے کر اُٹھا پھر میری طر ف متوجہ ہو کر بولا:’’ اے نفسِ بد کار کی بات ماننے والے ! تُو اپنا رومال اپنے پاس ہی رکھ ،میں جا رہاہوں اور میں نے اپنے رب عزوجل  سے یہ عہد کر رکھا ہے کہ میں اس وقت تک ایک لقمہ بھی نہیں کھاؤں گا جب تک مجھے مخلوق سے مانگے بغیر خود بخود ر زق نہ مل جائے۔‘‘ اتنا کہنے کے بعد وہ فقیر وہاں سے چلا گیا۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے30سال سے روٹی نہیں کھائی تھی۔

 {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

            (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت میں مخلوق سے سوال نہ کرنے کے بارے میں کتنا زبردست درس موجود ہے۔ واقعی اللہ عزوجل پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے غیر اللہ سے بے نیاز ہوجاناکامل ہستیوں کا ہی حصہ تھا۔ اے اللہ عزوجل  !ہمیں بھی ایسا توکل عطا فرمااور اپنی راہ میں خوب خرچ کر نے کی توفیق عطا فرما،شیطانی وسوسوں اور نفس کی چالوں سے ہماری حفاظت فرما۔ آمین بجاہ النبی الامینصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

 

 

 ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن