30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!اللہ عزوجل اس پر رحم فرمائے او رہم سب کو اپنی رحمت کا ملہ کا سایہ عطا فرمائے، ہمیں لمحہ بھر کے لئے بھی جہنم کی آگ میں نہ ڈالے، ہمارے کمزور جسم جہنم کی آگ کو برداشت نہیں کر سکتے،ہم سے تو دنیاوی آگ کی چنگاری بھی بر داشت نہیں ہوتی جہنم کی وہ سخت آگ کس طر ح برادشت ہوگی، اللہ عزوجل ہمیں حضور نبی ٔ کریم ، رء ُوف رحیمصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صدقے نارِ جہنم سے محفوظ رکھے اور ہماری خطاؤں کو معاف فرمائے،ہمیں دین ودنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے او راپنی دائمی رضا سے مالا مال فرمائے، سر کا رصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ساری اُمت کی مغفرت فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامینصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
حکایت نمبر 104: تقوی ہو تو ایسا
حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃاللہ الاعظم فرماتے ہیں :’’میں نے بعض مشائخ سے پوچھا کہ میں رزق حلال کس طرح اور کہاں سے حاصل کروں۔‘‘ میرے اس سوال پر مشائخ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اگر تُورزق حلال کا طالب ہے تو ملک شام چلا جا ، وہاں تجھے رزق حلال کمانے کے وسائل میسر آجائیں گے ۔ ‘‘میں نے ملک شام کی طر ف کوچ کیا اور اس کے ایک شہر ’’ مصیصہ‘‘میں پہنچ گیا ۔وہاں میں کافی دن رہا اور لوگو ں سے پوچھتا رہا کہ میں کو ن سا کام کرو ں جس کے ذریعے مجھے رزقِ حلال حاصل ہو اور اس میں کسی قسم کا شبہ نہ ہو لیکن میری صحیح طر ح کوئی رہنمائی نہ کرسکا۔
بالآخر میں نے اپنا مسئلہ وہاں کے مشائخ کی خدمت میں پیش کیاتو انہوں نے فرمایا: ’’اگر تُو رزق حلال کا طالب ہے تو ’’طر سوس‘‘ نامی شہر میں چلا جا۔وہاں اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! تجھے کسب حلال کے ذریعے رزق حلال میسر آجائے گا۔ چنانچہ مَیں طرسوس شہر پہنچا اور وہاں اپنے مقصد کی خاطر اِدھراُدھر گھومتا رہا۔ ایک دن میں ساحلِ سمند ر پر گیا تا کہ وہاں کوئی کام تلاش کروں جس کے ذریعے رزقِ حلال حاصل ہوسکے۔ میں ساحلِ سمندر پر تھا کہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا :’’ مجھے اپنے انگوروں کے باغ کی دیکھ بھال کے لئے ایک با غبان کی ضرو رت ہے کیا تم اُجرت پر میرے با غ کی نگہبائی کے لئے تیار ہو؟ ‘‘میں نے کہا: ’’جی ہاں ! میں تیارہوں۔ ‘‘
چنانچہ میں اس شخص کے ساتھ چلا گیا اور خوب محنت ولگن سے اپنا کام کرتا رہا ۔ مجھے اس باغ میں کام کرتے ہوئے جب کافی دن گزرگئے تو ایک دن با غ کا مالک اپنے کچھ دو ستوں کے ساتھ با غ میں آیا اور مجھے بلاکر کہا : ’’ہمارے لئے بہترین قسم کے میٹھے انگور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع