30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرما اور ہر وقت ہمیں اپنی یاداو راپنے پیارے حبیبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے جلوؤں میں گم رکھ۔
اے اللہ عزوجل !ہمیں ایسا جذبہ عطا فرما دے کہ ہم ہر وقت اپنا مال اپنی جان او راپنی تمام چیزیں تیرے نام پر قربان کرنے کے لئے تیار رہیں ، ہمیں شہادت کی دولت عطا فرما اور کثرت عبادت کی تو فیق دے۔ ہمارے تمام اعضاء کو گناہوں سے محفو ظ رکھ اور ہمیں جنت الفردوس میں ہمارے پیارے آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے پڑوس میں جگہ عطا فرما۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)
؎ جنت میں آقا کا پڑو سی بن جائے عطّار،ؔ الٰہی (عزوجل ) بہرِ رضا اور قطبِ مدینہ یا اللہ میری جھولی بھردے (عزوجل )
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
حکایت نمبر103: ماں کو قتل کرنے والے کا عبرتناک انجام
حضرت سیدنا جعفر بن سلیمان علیہ رحمۃالمنّان فرماتے ہیں ، حضرت سیدنا مالک بن دینار علیہ رحمۃاللہ الغفّار نے فرمایا: ’’ایک مرتبہ حج کے موسم میں ، مَیں خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا ۔ حاجیوں اور عمرہ کرنے والوں کی اتنی کثرت تھی کہ انہیں دیکھ کر تعجب ہوتا تھا۔ میرے دل میں یہ خواہش اُبھری کہ کاش !کسی طر ح مجھے معلوم ہوجائے کہ ان لوگوں میں سے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کون مقبول ہے تاکہ میں اس کو مبارکباد دوں اور جس کے بارے میں معلوم ہوجائے کہ یہ مردود ہے او راللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس کا حج قبول نہیں تو اس کو نیکی کی دعوت دو ں اور اس کے لئے دعا کروں۔‘‘
جب رات کو میں سویا تو خواب میں کسی کہنے والے نے کہا:’’اے مالک بن دینار! تُو حاجیوں او ر عمرہ کرنے والوں کے بارے میں فکر مند ہے ؟تو سن !اس مرتبہ اللہ عزوجل نے ہر چھوٹے بڑے ، مرد وعورت ، سفیدوسیاہ رنگت والے ، عربی وعجمی الغرض ہر حج اور عمرہ کرنے والے کو بخش دیا ہے لیکن ایک شخص کی مغفرت نہیں کی گئی، اللہ عزوجل کا اس شخص پر بہت زیادہ غضب ہے اور اللہ عزوجل اس سے ناراض ہے۔ اس کا حج قبول نہیں کیا گیابلکہ اس کے منہ پر مار دیا گیا ہے ۔‘‘
حضرت سیدنا مالک بن دینار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں : ’’اس خواب کے بعد میری جو حالت ہوئی اسے اللہ عزوجل ہی بہتر جانتا ہے ۔‘‘ میں نے یہ گمان کرلیا کہ وہ مغضوب شخص شاید مَیں ہی ہوں اور اللہ عزوجل مجھ سے ناراض ہے۔ میں بہت پریشان رہا۔ سارا دن اسی غم اور فکر میں گزر گیا پھر دو سری رات تھوڑی دیر کے لئے میری آنکھ لگی تو پھر مجھے اسی طرح کا خواب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع