دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

مسلماں ہے عطار ؔتیری عطا سے                                  ہو اِ یمان پر خاتمہ یا الٰہی عزو جل

 

آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر92 :                     

سادات سے محبت پردُگناانعام

            حضرت سیدنا ابو عبداللہ واقدی قاضی علیہ رحمۃاللہ الہادی  فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ عید کے موقع پر ہمارے پاس خرچ وغیرہ کے لئے کچھ بھی رقم نہ تھی ،بڑی تنگدستی کے دن تھے، ان دنوں یحییٰ بن خالدبر مکی حاکم تھا ، عید روز بروز قریب آرہی تھی، ہمارے پاس کچھ بھی نہ تھا، چنانچہ میری ایک خادمہ میرے پاس آئی اور کہنے لگی: ’’عید بالکل قریب ہے اور گھر میں کچھ بھی خرچہ وغیرہ نہیں ، آپ کوئی ترکیب کیجئے تا کہ گھر والے عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

             خادمہ کی یہ بات سن کر مَیں اپنے ایک تا جر دوست کے پاس گیا اور اس کے سامنے اپنی حالتِ زار بیان کی ۔انہوں نے فورا ًمجھے ایک مہر بند تھیلی دی، جس میں بارہ سو درہم تھے،میں ا نہیں لے کر گھر آیااور وہ تھیلی گھر والوں کے حوالے کردی، گھر والوں کو کچھ ڈھارس ہوئی کہ اب عید اچھی گزر جائے گی ، ابھی ہم نے اس تھیلی کو کھولا بھی نہ تھا کہ میرا ایک دوست میرے پا س آیا جس کا تعلق سادات کے گھرانے سے تھا ،اس نے آکر بتایا:’’ ان دنوں ہمارے حالات بہت خراب ہیں اور عید بھی قریب آگئی ہے ، گھر میں خرچہ وغیرہ بالکل نہیں ،اگر ہوسکے تو مجھے کچھ رقم قرض دے دو۔‘‘ اپنے اس دوست کی بات سن کر میں اپنی زوجہ کے پاس گیا اور اسے صورتحال سے آگا ہ کیا، وہ کہنے لگی: ’’اب آپ کا کیا ارادہ ہے ؟‘‘ میں نے کہا:’’ ہم اس طر ح کرتے ہیں کہ آدھی رقم اس سید زادے کو قرض دے دیتے ہیں اور آدھی ہم خرچ میں لے آئیں گے ،اس طر ح دونوں کا گزارہ ہوجائے گا ۔‘‘

             یہ سن کر میری زوجہ نے عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم میں ڈوبا ہو ا  جملہ کہا جس نے میرے دل میں بہت اثر کیا، وہ کہنے لگی:’’ جب تیرے جیسا ایک عام شخص اپنے دوست کے پاس اپنی حاجت مندی کا سوال لے کر گیا تو اس نے تجھے بارہ سو درہم کی تھیلی عطا کی، اور اب جبکہ تیرے پاس دو عالم کے مختار ،سید الابرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اولاد میں سے ایک شہزادہ اپنی حاجت لے کر آیا ہے تو تُو اسے آدھی رقم دینا چاہتا ہے کیا تیرا عشق اس بات کو گوارا کرتا ہے؟ یہ ساری رقم اس سید زادے کے قدموں پر نچھاور کر دے ،اپنی زوجہ سے یہ محبت بھرا کلام سن کر میں نے وہ ساری رقم اٹھائی اور بخوشی اپنے دو ست کو دے دی، وہ دعائیں دیتا ہوا چلا گیا ۔‘‘

           

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن