دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

میں جا کر اس کے پاس بیٹھتا او رباتیں کرتا، بالآخر شیطان نے اب اسے ورغلانا شروع کردیا کہ دیکھ یہ لڑکی کتنی خوبصورت ہے!کیسی حسین وجمیل ہے! جب اس نے جوان لڑکی کی جوانی پرنظر ڈالی تو اس کے دل میں گناہ کا اِرادہ ہوا ۔ایک دن اس نے لڑکی سے بہت زیادہ قربت اِختیار کی اور اس کی ران پرہاتھ رکھاپھر اس سے بوس وکنار کیا،بالآخراس بدبخت عابدنے شیطان کے بہکاوے میں آکر اس لڑکی سے زنا کیا جس کے نیتجے میں لڑکی حاملہ ہوگئی او راس حمل سے ایک بچہ پیدا ہوا۔

            پھر شیطان مردودنے اس عابد کے پاس آکر کہا:’’ دیکھ !تیری حرکت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے، تیرا کیا خیال ہے کہ جب اس لڑکی کے بھائی آئیں گے اور وہ اپنی بہن کو اس حالت میں دیکھیں گے تو تجھے کتنی رسوائی ہوگی اور وہ تیرے ساتھ کیا معاملہ کریں گے ؟ تیری بہتری اسی میں ہے کہ تُو اس بچے کو مارڈال تا کہ انہیں اس واقعہ کی خبر ہی نہ ہو اور تُو رسوائی سے بچ جائے۔‘‘ چنانچہ اس بد بخت نے بچے کو ذبح کر ڈالا اور ایک جگہ دفن کر دیا ، اب وہ مطمئن ہوگیا کہ لڑکی اپنی رسوائی کے خوف سے اپنے بھائیوں کو اس واقعے کی خبر نہ دے گی لیکن شیطان ملعون دوبارہ اس عابد کے پاس آیااور کہا : اے جاہل انسان !کیا توُنے یہ گمان کرلیا ہے کہ یہ لڑکی اپنے بھائیوں کو کچھ نہیں بتائے گی، یہ تیری بھول ہے ،یہ ضرور تیری حرکتوں کے بارے میں اپنے بھائیوں کو آگاہ کرے گی اور تجھے ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،تیری بہتر ی اسی میں ہے کہ تُواس لڑکی کو بھی قتل کرکے دفن کردے تاکہ معاملہ ہی ختم ہو جائے۔ عابد نے شیطان کے مشورہ پر عمل کیا اور لڑکی کوقتل کر کے اسے بھی بچے کے ساتھ ہی دفن کر دیا اور عابد دوبارہ مصروفِ عبادت ہوگیا۔

            وقت گزرتا رہا جب اس لڑکی کے بھائی جہاد سے واپس آئے تو انہوں نے اس مکان میں اپنی بہن کو نہ پاکر عابد سے پوچھا تواس نے بڑے مغموم انداز میں روتے ہوئے جواب دیا :’’ تمہارے جانے کے بعد تمہاری بہن کا انتقال ہوگیا اور یہ اس کی قبر ہے ،وہ بہت نیک لڑکی تھی،اتنا کہنے کے بعد وہ عابد رونے لگا اور اس کے بھائی بھی قبر کے پاس رونے لگے ۔کافی دن وہ اسی مکان میں اپنی بہن کی قبر کے پاس رہے پھر اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور انہیں اس عابد کی باتوں پر یقین آگیا ۔

             ایک رات جب وہ تینوں بھائی اپنے اپنے بستروں پر آرام کے لئے لیٹے اور ان کی آنکھ لگ گئی تو شیطان ان تینوں کے خواب میں آیا اور سب سے بڑے بھائی سے سوال کیا :’’ تمہاری بہن کہاں ہے؟‘‘ اس نے کہا :’’وہ تو مرچکی ہے اور فلاں جگہ اس کی قبر ہے ۔‘‘ شیطان نے کہا : ’’اس عابد نے تم سے جھوٹ بولاہے ،اس نے تمہاری بہن کے ساتھ زنا کیااور اس سے بچہ پیدا ہوا،پھر اس نے رسوائی کے خوف سے تمہاری بہن اور اس بچے کو مار ڈالا اور ان دونوں کو ایک ساتھ دفن کردیا،اگر تمہیں یقین نہیں آئے  تو تم وہ جگہ کھود کر دیکھ لو ۔‘‘ اس طرح اس نے تینوں بھائیوں کو خواب میں آکر ان کی بہن کے متعلق بتایا ، جب صبح


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن