دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اندھے ہوچکے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی بالکل بے کار ہوچکے ہیں۔

            جب یہ خبر اس دور کے نبی علیہ السلام  کو پہنچی تو انہوں نے اللہ عزوجل  کی بارگاہ میں ان دونوں کے بارے میں عرض کی تو بارگاہِ خداوندی عزوجل  سے ارشاد ہوا : ’’مَیں ہر گز ان دونوں کو معاف نہیں کرو ں گا، کیا انہوں نے یہ گمان کرلیا کہ جو حرکت انہوں نے لکڑہارے کے ساتھ کی میں اس سے بے خبر ہوں۔‘‘

            (اے ہمارے اللہ عزوجل ! ہمیں اپنے عذاب سے محفو ظ رکھ اور ہمیں دنیا اور عورت کے فتنے سے محفوظ رکھ ،ہماری خطاؤں کو اپنے فضل وکرم سے معاف فرما، دنیا کی محبت سے بچا کر اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے عشق حقیقی کی دولت سے مالامال فرما۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

؎دل عشقِ محمد میں تڑپتا رہے ہر دم                                               سینے کو مدینہ میرے اللہعزوجلبنادے (آمین)

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر90:                             

شیطان کا جال

            حضرت سیدنا عبد الرحمن بن زیاد بن انعم علیہ رحمۃ اللہ الا کرم فرماتے ہیں : ’’ایک مرتبہ حضرت سیدنا موسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام  محفل میں تشریف فرما تھے کہ ابلیس ملعون آپ علیہ السلام کے پاس آیا ،اس نے اپنے سرپر مختلف رنگوں والی بڑی سی ٹوپی پہن رکھی تھی، ابلیس آپ (علیہ السلام) کے قریب آیا اوررنگین ٹو پی اُتا ر کر آپ علیہ السلام  کے سامنے رکھ دی ، پھر کہنے لگا:اے موسیٰ (علیہ السلام)  ! آپ پر سلامتی ہو۔

            حضرت سیدناموسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃوالسلام نے اس سے پوچھا :’’ تُوکون ہے ؟‘‘ اس نے کہا: ’’میں ابلیس ہوں۔‘‘ آپ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃوالسلام نے یہ سن کر فرمایا:’’ تُو ابلیس ہے، اللہ تعالیٰ تجھے سلامتی نہ دے بلکہ بر باد کرے، تُو میرے پاس کیوں آیا ہے ؟‘‘ اس لعین نے جواب دیا :’’ اللہ عزوجل  کی بارگاہ میں آپ(علیہ السلام) کا مقام بہت بلند وبر تر ہے، آپ (علیہ السلام) اللہ عزوجل  کے برگُزِیدہ پیغمبر ہیں ، مَیں اسی لئے آپ کی بارگاہ میں سلام عرض کرنے آیا ہوں۔

             آپ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃوالسلام نے پوچھا:’’یہ مختلف رنگوں والی ٹوپی کیا ہے اور تُو نے یہ کیوں پہن رکھی ہے ؟‘‘ ابلیس نے جواب دیا:’’ یہ میرا جال ہے، میں اس کے ذریعے لوگو ں کے دِلوں کو شکار کرتا ہوں ، انہیں اپنے جال میں پھنساتا ہوں اور ان پر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن