30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کچھ عرصہ بعد حضرت سیدناعیسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام دوبارہ وہیں سے گزرے تو دیکھا کہ سونا وہیں موجود ہے اور وہاں تین لاشیں پڑی ہیں۔ آپ علیہ السلام نے یہ دیکھ کر لوگو ں سے فرمایا:’’ یہ دنیا ایک دھوکا ہے لہٰذا اس سے بچو (یعنی جو اس کے لالچ میں پھنسا وہ ہلاک ہوگیا)
(اے ہمارے پاک پرورد گار عزوجل !ہمیں دنیاکے لالچ سے بچا کر اپنے پیارے حبیبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکا سچّاعشق عطا فرما اور مال کے وبال سے بچا)
؎نہ مجھ کوآزما دنیا کا مال وزر عطا کرکے
عطا کر اپنا غم اور چشمِ گریا ں یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم!
آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم
۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷
حکایت نمبر84: راہِ علم کی مشقتوں میں صبرپرانعام
حضرت سیدنا ابو الحسن فقیہہ صفار علیہ رحمۃاللہ الغفّار فرماتے ہیں :’’ہم مشہورمحدث حضرت سیدنا حسن بن سفیان النسوی علیہ رحمۃاللہ القوی کی خدمت بابرکت میں رہا کرتے تھے، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی علمیت کا ڈنکا ملک بھر میں بج رہاتھا، لوگ تحصیلِ علم کے لئے دور دراز سے سفر کرکے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی خدمت میں حاضرہوتے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہسے احادیث سن کرلکھ لیتے، الغرض آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے دور کے مشہورومعروف محدث اورفقیہہ تھے اور آپ کے کاشانہ ٔ اطہر پرطُلَباکا ہجوم لگا رہتا اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان علم دین کے متوالوں کو احادیث مبارکہ لکھو اتے اورانہیں فقہ کے مسائل سے آگا ہ کرتے ۔
ایک مرتبہ جب ہم آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی مجلس ِعلم میں حاضر ہوئے تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حدیث لکھوانے کی بجائے لوگو ں سے فرمایا:’’ پہلے آج تم لوگ توجہ سے میری بات سنو اس کے بعد تمہیں حدیث لکھواؤں گا، تمام لوگ بڑی توجہ سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بات سننے لگے ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنے فرمایا: ’’اے دین کا علم سیکھنے کے لئے دور دراز سے سفر کی صعوبتیں اور تکالیف جھیل کر آنے والو! بے شک میں جانتا ہوں کہ تم خوب ناز ونعم میں پلے ہو اور اہلِ فضیلت میں سے ہو، تم نے دین کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع