چاند جیسانورانی چہرہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر82:                                    

چاندجیسانورانی چہرہ

            حضرت سیدنایوسف بن حسین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’میں نے حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃاللہ القوی کو یہ فرماتے ہوئے سنا :’’ایک مرتبہ میں لبنان کی پہاڑیوں میں رات کے وقت سفر پر تھا، چلتے چلتے مجھے ایک درخت نظر آیا جس کے قریب ایک خیمہ نما جھونپڑی تھی۔ یکایک اس جھونپڑی سے ایک حسین وجمیل نوجوان نے اپنا چاندجیسا نورانی چہرہ باہر نکالا اور کہنے لگا:’’اے میرے پروردگار عزوجل! میرا دل ہر حال میں (چاہے خوشی ہو یا غمی)  اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ تیری ہی ذات ایسی ہے جو تمام صفاتِ کمالیہ سے متّصف ہے (یعنی تمام فضیلتیں اور عظمتیں تیرے ہی لئے ہیں )میرا دل اس بات کی گواہی کیوں نہ دے ، حالانکہ میرے دل میں تیرے سوا اور کسی کی محبت سمائی ہی نہیں ، میں تو بس تجھ ہی سے محبت کرتا ہوں ، افسوس ! صد ہزار افسوس! ان لوگو ں پر جنہوں نے تجھ سے محبت نہ کی،اور کوتا ہی کرتے رہے۔‘‘

            پھر اس نوجوان نے اپنا نورانی چہرہ جھونپڑی میں داخل کرلیا۔ میں اس کی باتیں سن کر بڑا حیران ہوا، اور مجھے اس کی باتیں بھول گئیں ،میں وہیں حیران وپریشان کھڑا رہا یہاں تک کہ فجر کا وقت ہوگیا ، اس نوجوان نے پھراپنا نور بار چہرہ جھونپڑی سے باہر نکالا، اور چاند کی طر ف دیکھتے ہوئے کہنے لگا:’’ اے میرے معبودِحقیقیعزوجل!تیرے ہی نور سے زمین وآسمان روشن ہیں ،  تیرا ہی نور اندھیروں کو ختم کرتا ہے اوراسی سے ہر جگہ اُجالاہوتا ہے، اے میرے پاک پروردگار عزوجل! تیرا جلوہ ہماری آنکھوں سے حجاب میں ہے، اور تیری معرفت اہلِ معرفت کو حاصل ہوتی ہے، اے میرے رحیم وکریم مالک عزوجل! میں اس رنج وغم کی حالت میں صرف تجھ ہی سے التجاء کرتا ہوں کہ تو مجھ پر کرم کی ایسی نظر فرما جیسی اپنے فرمانبردار بندوں پر ڈالتا ہے۔

            حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں : ’’جب میں نے نوجوان کی یہ باتیں سنیں ، تو مجھ سے نہ رہا گیا اور میں اس کے پاس گیااسے سلام کیا، اس نے جواب دیا، میں نے کہا:’’اے نوجوان !اللہ عزوجل تجھ پر رحم فرمائے ،میں تجھ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔‘‘نوجوان نے کہا:’’نہیں ،تومجھ سے سوال نہ کر۔‘‘ میں نے کہا :’’تو مجھے سوال کرنے سے کیوں منع کر رہا ہے؟‘‘ اس نے کہا :’’اس لئے کہ ابھی تک میرے دل سے تیرا رعب نہیں نکلا، میں ابھی تک تجھ سے خوفزدہ ہوں۔‘‘ میں نے کہا: ’’اے نیک سیرت نوجوان! میں نے ایسی کونسی حرکت کی جس نے تجھے خوفزدہ کردیا ہے؟‘‘ وہ نوجوان کہنے لگا:’’ تم کام (یعنی عبادت)کے دنوں میں بے کار پھر رہے ہو، او رآخرت کی تیاری کے لئے کچھ بھی عمل نہیں کر رہے، اے ذوالنون مصری علیہ رحمۃاللہ القوی تم نے صرف اچھے گمان پر تکیہ کیا ہوا ہے ۔‘‘

            حضرت سیدنا ذوالنون مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’میں اس نوجوان کی یہ باتیں سن کر بے ہوش ہوگیا اور زمین


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن