دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حضرت سیدنا جبریل علیہ السلام سے فرمایا: ’’مجھے کسی ایسے شخص کے پاس لے چلو جو زمین میں سب سے بڑا عبادت گزار ہو ۔‘‘چنانچہ حضرت سیدنا جبریل امین علیہ السلام آپ علیہ السلام کو ایک ایسے شخص کے پاس لے گئے جو جذام کا مریض تھا اور اس بیماری کی وجہ سے اس کے ہاتھ پاؤں گل سڑ کر جسم سے جدا ہوگئے تھے، اور وہ صابر وشاکر شخص کہہ رہا تھا:’’ اے میرے پاک پروردگار عزوجل!جب تک تو نے چاہا ان اعضاء سے مجھے فائدہ بخشا اور جب تو نے چاہالے لیا ، تیر ا شکر ہے کہ تو نے میری امید صرف اپنی ذات میں باقی رکھی ، اے میرے پروردگار عزوجل !میرا مطلوب تَو بس تُوہی تُو ہے (یعنی میں تیری رضا پر راضی ہوں )

            اس شخص کو دیکھ کر حضرت سیدنا یونسعلی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت سیدنا جبریل امینعلیہ السلام سے فرمایا: ’’اے جبریل علیہ السلام!میں نے تو تجھے ایسے شخص کے بارے میں کہا تھا جو بہت زیادہ نماز پڑھنے والا ہو او رخوب روزے رکھنے والا ہو۔‘‘ یہ سن کر جبریل امین علیہ السلام نے کہا:’’ان مصیبتوں کے نازل ہونے سے پہلے یہ خوب روزے رکھتا اورخوب نمازیں پڑھتا تھا اور اب مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کی آنکھیں بھی لے لوں۔‘‘ یہ کہہ حضرت سیدنا جبریل امین علیہ السلام  نے اس شخص کی آنکھوں کی طرف اشارہ کیا تو اس کی دونوں آنکھیں باہر امنڈ آئیں۔

            عابد پھروہی الفاظ دہرانے لگا: ’’اے میرے مالک حقیقی عزوجل جب تک تو نے چاہا مجھے ان آنکھوں سے فائدہ بخشا اورجب چاہا لے لیا اور اپنی ذات میں میری محبت کو باقی رکھا( اے مولیٰ تیرا شکر ہے) میرا مطلوب تو بس تو ہی توہے۔

            یہ حالت دیکھ کر حضرت سیدنا جبریل امینعلیہ السلام نے اس عظیم صابر و شاکر شخص سے کہا:’’آؤ، ہم سب مل کر دعا کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل تجھے تیری آنکھیں ، اور ہاتھ پاؤں لوٹا دے اور تجھے اس بیماری سے شفاء عطا فرمائے تا کہ تم پہلے کی طرح عبادت کرو اور رو زے رکھو۔‘‘ وہ شخص کہنے لگا :’’میں اس بات کو پسند نہیں کرتا۔‘‘

            حضرت سیدنا جبریل امین علیہ السلام نے فرمایا :’’ آخر کیوں تم اس بات کو پسند نہیں کرتے ؟‘‘وہ عا بد بولا:اگر میرے رب عزوجل کی رضا اسی میں ہے کہ میں بیمار رہوں تو پھر مجھے تندرستی و صحت نہیں چاہئے، میں تو اپنے رب عزوجل کی رضا پر راضی ہو ں ، وہ مجھے جس حال میں رکھے میں اسی میں راضی ہوں۔‘‘

؎جے سوہنا میرے دکھ وچ راضی                                  میں  سکھ  نوں  چُلّھے  پاواں

 

            اس عابد کی یہ گفتگو سن کر حضرت سیدنا یونس علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا : ’’اے جبریل علیہ السلام! واقعی میں نے آج تک اس سے بڑھ کر کوئی عبادت گزار شخص نہیں دیکھا۔

            حضر ت سیدنا جبریل علیہ السلام نے کہا :’’یہ ایسا عظیم راستہ ہے کہ رضائے الہٰی عزوجل کے حصول کے لئے اس سے افضل


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن