دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

ہیں جو فرمانبر دار، ہمیشہ خوش رہنے والیاں اوردل کو بھانے والی ہیں ،وہ نہ تو کبھی ناراض ہوں گی اور نہ ہی ناراض کریں گی۔لہٰذا دنیا میں جتنا ہوسکے تم نیک اعمال کی کثرت کرو۔ یہ دنیا تو نیند کی مانند ہے کہ آنکھ کھلتے ہی رخصت ہوجائے گی ، لہٰذا اس میں جتنا ہوسکے عمل کرواور جلدی سے جنت کی طر ف آجاؤ جہاں دائمی نعمتیں ہیں۔

            پھر میری آنکھ کھل گئی لیکن ابھی تک میرے ذہن میں وہ خواب سمایا ہوا تھا اور میں جلدی جلدی اس گھر (یعنی جنت) میں پہنچنا چاہتا تھاجس کا مجھ سے وعدہ کیا گیا۔

             حضرت سیدنا سید سری بن یحییٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’ اس کے بعدحضرت سیدنا والان بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  تقریباً پندرہ دن زندہ رہے پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتقال ہوگیا ۔ جس رات انتقال ہوا میں نے اسی رات اُن  کو خواب میں دیکھا،  مجھ سے فرمانے لگے : ’’کیاتم ان درختوں کے پھلوں کو دیکھ کر متعجب ہورہے ہوکہ ان میں کیسے کیسے پھل لگے ہوئے ہیں ؟‘‘ میں نے پوچھا:’’ تمہارے لئے جو درخت جنت میں لگائے گئے ہیں ان میں کس طر ح کے پھل ہیں ؟‘‘ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہنے فرمایا :’’ وہ تو ایسے پھل ہیں کہ جن کی تعریف بیان نہیں کی جاسکتی۔‘‘

            خدا عزوجل کی قسم! جب کوئی اللہ عزوجل کا مہمان بنتا ہے تو وہ پاک پروردگار عزوجل اس کو ایسی ایسی نعمتیں عطا فرماتا ہے جن کے اوصاف بیان نہیں ہوسکتے ،اس کے کرم کی کوئی انتہا نہیں ،وہ اپنے بندو ں پر بے انتہا کرم فرماتا ہے ۔

 {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}     ( اللہ عزوجل ہم گناہ گارو ں پر بھی اپنا خصوصی کرم فرمائے،اور ہمیں بھی اپنے مدنی حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے ساتھ جنت الفردو س میں جگہ عطا فرمائے )

؎ چُھپ چُھپ کے جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں

جنّت  میں  مجھے  ایسی  جگہ  میرے  خدا  دے  (عزوجل)

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر80:                                 سب سے بڑاعبادت گزار

            حضرت سیدنا محمد بن معاویہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،ہمیں ہمارے شیخ نے بتایا:’’ ایک مرتبہ حضرت سیدنا یونس علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت سیدنا جبریل امین علیہ السلام کی آپس میں ملاقات ہوئی، حضرت سیدنا یونس علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن