دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

نکالا فوراََ اس کی عبادت اس کے کام آگئی ،اللہ عزوجل نے اس کی سابقہ عبادت کے سبب اسے اس گناہ سے محفو ظ رکھا ،چنانچہ وہ عابد اپنے اس فعل پر بہت نادم ہوا اور کہنے لگا:’’ یہ میں کیا کرنے جارہا ہوں ( یعنی میرا دل گناہ کی طر ف کیوں مائل ہوگیا ) چنانچہ وہ وہیں رک گیا اور کہنے لگا: ’’جس قدم نے اللہ عزوجل کی نافرمانی کے لئے سبقت کی میں اسے واپس اس عبادت گا ہ میں نہ لاؤں گا، اے نافرمان پاؤں !تجھ پر افسوس ہے کہ تو اللہ عزوجل کی نافرمانی کے لئے باہر نکلا ،اب تو سزا کا مستحق ہے ، خدا عزوجل کی قسم! میں تجھے کبھی بھی واپس عبادت گاہ میں نہ لاؤں گا۔

            چنانچہ عابد نے اپنے اس پاؤں کو باہر ہی رہنے دیا۔مسلسل سردی ،گرمی، بارش اور دھوپ وغیرہ سے اس کا پاؤں گل سڑ کر جسم سے علیٰحدہ ہوگیاتو اس عابد نے کہا:’’ جو پاؤں اللہ عزوجل کی نافرمانی کے لئے بڑھے اس کی یہی سزا ہے، اے اللہ عزوجل! تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے اس پاؤ ں سے نجات دی جو تیری نافرمانی کے لئے بڑھا۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

حکایت نمبر79:                     جنت کی ابدی نعمتیں

            حضرت سیدناسری بن یحییٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیدناسید والان بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے زمانے کے مشہور اولیاء کرام میں سے تھے ،وہ بہت عبادت گزار شخص تھے۔ انہوں نے مجھے بتایا:’’ ایک مرتبہ میں رات کے پچھلے پہر تہجد کے لئے مسجد میں گیا،اللہ عزوجل نے جتنی تو فیق دی اتنی دیر میں نے نماز پڑھی او رذکر کیا، پھر مجھ پر نیند کا غلبہ ہوگیا ، میں نے خواب دیکھا کہ ایک قافلہ مسجد میں آیا ہے ،اہل قافلہ کے چہرے نہایت حسین وجمیل اور نورانی ہیں ،میں نے جان لیا کہ یہ انسان نہیں  بلکہ کوئی اور مخلوق ہے۔ ان کے ہاتھوں میں تھال ہیں ، جن میں عمدہ آٹے کی برف کی طرح سفیدروٹیاں ہیں ،ہر رو ٹی پر انگوروں کی طر ح چھوٹے چھوٹے قیمتی موتی ہیں۔اہل قافلہ میری طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے :’’ یہ رو ٹیاں کھالو۔ ‘‘ میں نے کہا:’’ میرا تو رو زہ ہے۔‘‘تو وہ کہنے لگے:’’ یہ مسجد جس کا گھر ہے اس نے حکم دیا ہے کہ تم یہ کھانا کھالو ۔‘‘ میں نے کھانا شرو ع کردیاکہ جب میرا مالک حقیقی عزوجل مجھے حکم دے رہا ہے تو پھر میں کیوں نہ کھاؤں۔ کھانے کے بعد میں نے وہ موتی اٹھانا چاہے تو مجھے کہا گیا : ’’انہیں چھوڑ دو،ہم تمہارے لئے ان کے بدلے ایسے درخت لگائیں گے جن کے پھل ان موتیوں سے بہتر ہوں گے ۔‘‘

            میں نے کہا :’’وہ درخت کہاں لگائے جائیں گے ؟‘‘ کہا گیا :’’ایسے گھر میں جو کبھی بر باد نہ ہوگا، اور وہاں ہمیشہ پھل اگتے رہیں گے ،کبھی ختم نہ ہو ں گے اور نہ ہی خراب ہوں گے ، وہ ایسا ملک ہے جو کبھی منقطع نہ ہوگا ، وہاں ایسے کپڑے ہوں گے جو کبھی پرانے نہ ہوں گے ، اس گھر (یعنی جنت )میں خوشی ہی خوشی ہے، میٹھے پانی کے چشمے ہیں ،وہاں سکون وآرام ہے اور ایسی پاکباز بیویاں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن