دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

عِلِّیِّینمیں رکھ دیا گیا ہے تاکہ قیامت کے دن اس کے بدلے مجھے ثواب عطا کیا جائے۔ ‘‘میں نے پوچھا:’’ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاکو اپنے دنیا میں کئے ہوئے اعمال کے بدلے میں اور کیا کیا نعمتیں عطا کی گئیں ؟ ‘‘آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا فرمانے لگیں : ’’اللہ عزوجل نے اپنے نیک بندو ں کے لئے جو نعمتیں تیار کر رکھی ہیں ، وہ بیان سے باہر ہیں۔تم نے تو ابھی ان نعمتوں کی ایک جھلک ہی دیکھی ہے، اس کے علاوہ نہ جانے کیاکیا نعمتیں اس نے اپنے اولیاء کے لئے تیار کررکھی ہیں۔‘‘

            پھر میں نے پوچھا:’’ عبیدہ بنت ابو کلاب علیہا رحمۃ اللہ الوھا ب کے ساتھ آخرت میں کیا معاملہ پیش آیا ؟‘‘ فرمانے لگیں : ’’اللہ عزوجل کی قسم! وہ ہم سے سبقت لے گئیں اور ہم سے اعلیٰ مرتبوں میں انہیں رکھا گیا ہے۔‘‘میں نے پوچھا:’’ کس وجہ سے انہیں آپ پر فضیلت دی گئی ؟حالانکہ لوگو ں کی نظروں میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاکا مرتبہ ان سے زیادہ تھا۔‘‘آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہانے فرمایا:’’ وہ ہر حال میں اللہ عزوجل کا شکر ادا کرتی تھیں ،اور دنیاوی فکروں سے پریشان نہ ہوتی تھیں۔‘‘ پھر میں نے پوچھا :’’ ابو مالک ضیغم  علیہ رحمۃاللہ الاعظم کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا گیا؟‘‘ فرمانے لگیں :’’اللہ عزوجل نے انہیں بہت بڑا انعام عطا فرمایا ہے، وہ جب چاہتے ہیں اپنے پروردگار عزوجل کی زیارت کر لیتے ہیں ، ان کا اللہ عزوجل کی بارگاہ میں بہت مرتبہ ومقام ہے ۔

             میں نے پوچھا:’’حضرت سیدنا بشر بن منصور علیہ رحمۃالغفور کے ساتھ کیا ہوا؟‘‘ فرمانے لگیں :’’ ان کا مرتبہ تو قابلِ رشک ہے، انہیں تو ایسی ایسی نعمتوں سے نواز اگیا ہے جن کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔‘‘

             پھر میں نے عرض کی:’’ مجھے کسی ایسے عمل کے متعلق بتادیجئے جس کے ذریعے مجھے اللہ عزوجل کا قرب او راس کی رضا نصیب ہوجائے ۔‘‘تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہانے فرمایا:’’کثرت سے ذکر اللہ عزوجل کرو ،ہر وقت اپنے اوپر ذکر اللہ عزوجل کو لازم کرلو ۔ اگرایسا کرو گی توکچھ بعید نہیں کہ تمہاری قبر میں تمہیں ایسی نعمتوں سے نوازا جائے کہ تم قابل رشک ہوجاؤ ۔‘‘

؎میں بے کار باتوں سے بچ کر ہمیشہ

کرو ں  تیری  حمد و ثنا  یا الہٰی عزوجل

            (اے ہمارے پاک پروردگار عزوجل!ہمیں بھی ان بزرگ ہستیوں کے صدقے ایسی زبان عطا فرما جو ہر وقت تیرے ذکر میں مشغول رہے ۔ ایسا جسم عطا فرما جو دین کی راہ میں آنے والی مصیبتوں پر صبر کرے اورایسا دل عطا فرما جو ہر وقت تیرا شکر ادا کرتا رہے۔)

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن