دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حاصل کیا۔ان کے علاوہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے تقریباً 87اساتذہ کرام سے علمی استفادہ کیاجن میں ابو القاسم ھبۃ محمد بن عبدالواجد الشیبانی،ابو البر کات عبدالوہاب بن مبارک انما طی،ابن طبری،ابو الحسن ابن زاغوانی اور ابن عقیل رحمہم اللہ تعالیٰوغیرہ شامل ہیں۔

 وعظ ونصیحت کاشوق :

             آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو وعظ ونصیحت اور بیان کرنے کا بہت شوق تھا ،اسی شوق کی بناء پر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بہت چھوٹی عمر میں بیان کرنا شرو ع کردیا اور لوگ بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بیان میں دلچسپی لینے لگے لیکن ابھی اس گو ہر نایاب کو تراشنے کی ضرورت تھی۔ چنانچہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اُستاد ابن زاغوانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہجو اس زمانے کے مشہور واعظ تھے ،انہوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بیان سکھایا اور ان کی زیرِ نگرانی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبہت جلد ایک بہت اچھے واعظ بن گئے ۔

            آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی سعی ٔ پیہم ، اورمشفق اُ ستاد  ابوالحسن ابن زاغوانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خصوصی شفقتوں اور خاص توجہ سے تقریباً 20سال کی عمر میں باقاعدگی سے وعظ فرمانے لگے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وعظ سننے دورو نزدیک سے لوگ آنے لگے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مستقل تربیتی اِجتماع شروع کردیا ۔ اس تر بیتی اِجتماع میں علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ ، طلباء ، خلفائ، وزراء ، بڑے بڑے بادشاہ ، عوام اور ہر طر ح کے لوگ شامل ہوتے اور اپنی علمی وعملی پیاس بجھاتے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کے تربیتی اِجتماع میں لوگو ں کی تعداد تقریباً دس ہزار(10,000)تک ہوتی اور کبھی کبھی تواس اجتماع میں تعداد ایک لاکھ(1,00000)تک پہنچ جاتی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہت فصیح وبلیغ کلام فرماتے اور دورانِ بیان اشعار بھی پڑھتے ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکا بیان نصیحت آموز کلمات پر مشتمل ہوتا ، لوگ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکا بیان سن کر آخرت کی تیاری کی طرف راغب ہوتے ، گناہ گار گناہوں سے تا ئب ہوجاتے، متقی وپر ہیز گار لوگوں کو مزید جذبہ ملتا، بے علموں کو علم وعمل کی دولت نصیب ہوتی ، بے سکونوں کو سکون ملتا۔

             الغرض! آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے دور کے عظیم مُبَلِّغ تھے اورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کا انداز سب سے منفرد تھا،دورانِ بیان قران پاک کی آیتیں پڑھتے، تر غیب کے لئے واقعات بیان فرماتے، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے تربیتی اجتماع میں شریک ہونے والا خوب فیض یاب ہوتا، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہدینِ اسلام کے ایک عظیم مُبَلِّغ تھے ۔

حد یث پاک سے محبت:

            آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو حدیثِ پاک سے بہت زیادہ محبت تھی۔ چنانچہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پختہ ارادہ کرلیا کہ جب تک ’’صحیح بخاری، صحیح مسلم ،جامع ترمذی،  سُننِ ابو داؤد ، سُننِ نسائی ،سُننِ ابنِ ماجہ، مسندامام احمد ، طبقات ابن سعد،تاریخ الخطیب،حلیۃ الاولیاء ، ان کے علاوہ چند اور کتا بیں حفظ نہ کرلوں اس وقت تک مستقل علمِ حدیث حاصل نہیں کرو ں گا۔ چنانچہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن