دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

نے دنیوی زندگی میں میری محنت ومشقت کو طویل کردیا ، اور اُخروی زندگی میں بد بختی وشقاوت کو طویل کردیا تو اے کریم پروردگار عزوجل پھر تومیں بالکل بیکارہوگیاتیری رحمت سے دورہوگیا،وہ شامی شخص کہتا ہے کہ ، میں اس بوڑھے شخص کے پاس گیا ، اسے سلام کیا تو اس نے اپنا سر اوپر اٹھایا ، اس کا سارا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا اور آنسوؤں نے زمین کو تر کردیا تھا پھر وہ میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا :’’ کیا دنیا تمہارے لئے وسیع وعریض نہیں ،کیا وہاں کے لوگ تم سے مانوس نہیں ؟ جب میں نے اس کا یہ عقلمندانہ کلام سنا تو میں بہت متأ ثر ہوا اور کہا : ’’اللہ عزوجل تم پر رحم فرمائے تم نے لوگو ں سے دوری اختیار کرلی ہے اور تم اس ویران جگہ آگئے ہو، تم نے ایسا کیوں کیا؟

            یہ سن کر اس نے کہا :’’اے نوجوان! جس راستہ کو تم قرب ِالہٰی عزوجل کے حصول کے لئے بہتر سمجھتے ہو ، وہی راستہ اختیار کرو ، اس کے علاوہ تمہارے لئے کوئی اور راستہ نہیں۔‘‘

            میں نے پوچھا:’’ تم کہاں سے کھا تے ہو؟‘‘ کہا : مجھے کھانے کی کم ہی حاجت پڑتی ہے، بہر حال جب مجھے بہت زیادہ بھوک محسوس ہوتی ہے تو درختو ں کے پتے اور گھاس وغیرہ کھا کر گزارہ کرلیتا ہوں۔ میں نے کہا :’’ اے بزرگ ! اگر چاہو تو میں تمہیں اس ویران جگہ سے نکال کر سر سبز وشاداب جگہ لے چلتا ہوں ؟‘‘ یہ سن کر اس نے روتے ہوئے کہا:’’بہاریں اور سر سبز وشاداب علاقوں میں اس وقت رہنا بہتر ہے جب وہا ں اللہ عزوجل کی فرمانبرداری کی جائے ، اب میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور مرنے کے قریب ہوں ، نہ اب مجھے لوگوں کے پاس جانے کی حاجت ہے اور نہ ہی سرسبز وشاداب علاقوں میں جانے کی تمنا ۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر74:                                 زردچہرے والاموچی

            حضرت سیدنا خلد بن ایوب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’ بنی اسرائیل کے ایک عابدنے پہاڑ کی چوٹی پر ساٹھ سال تک اللہعزوجل کی عبادت کی۔ایک رات اس نے خواب دیکھاکہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے:’’ فلاں موچی تجھ سے زیادہ عبادت گزار ہے اور اس کا مرتبہ تجھ سے زیادہ ہے۔ ‘‘

            جب وہ عابد نیند سے بیدار ہو ا تو خواب کے بارے میں سوچا، پھرخود ہی کہنے لگا : ’’یہ تو محض خواب ہے، اس کا کیا اعتبار۔‘‘ لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی، کچھ عرصہ بعد اسے پھر اسی طرح خواب میں کہا گیا کہ فلاں موچی تجھ سے افضل ہے ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن