دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر71:                                          ’’یومِ عقبہ‘‘ کی تیاری

            حضرت سیدنا شبیب بن شیبہ الخطیب علیہ رحمۃاللہ اللطیف فرماتے ہیں :’’ ایک مرتبہ ہم مکۂ مکرمہ (زَادَھَااللہُ تَعَالٰی شَرْفاً وَتَعْظِیْماً)کے صحرائی راستوں میں سفر پر تھے۔ ایک جگہ ہم نے قیام کیا، دستر خوان لگایا اور کھانا کھانے لگے۔ گرمی کی شدت سے زمین تانبے کی طرح دہک رہی تھی، گرم گرم ہوائیں جسم کو  جُھلسارہی تھیں۔ ہم نے ابھی کھانا شروع ہی کیا تھا کہ ایک اعرا بی ا پنی حبشی لونڈی کے ساتھ ہمارے پاس آیا۔

            ہم نے اس سے کہا :’’ آیئے! ہمارے ساتھ کھانا کھائیے۔ ‘‘تو وہ کہنے لگا:’’میں رو زہ سے ہوں۔‘‘ ہم اُس کے اِس جواب سے بہت متعجب ہوئے ( اورایسی شدید گرمی میں نفلی روزہ رکھنا واقعی تعجب خیز بات تھی )پھر وہ اعرابی ہم سے کہنے لگا : ’’کیا تم میں کوئی قرآن پاک کا قاری اور کاتب ہے کہ میں اس سے کوئی چیز لکھوانا چاہتا ہوں کیا تم میں سے کوئی میری اس حاجت کو پورا کرسکتا ہے؟‘‘

            جب ہم کھانے وغیرہ سے فراغت پاچکے، تو ہم نے اس سے پوچھا:’’اب بتائیے آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں ؟( حتی الامکان ہم آپ کی مدد کریں گے ) وہ اعرابی کہنے لگا:’’اے میرے بھائی !بے شک یہ دنیا پہلے سے موجود تھی لیکن میں اس میں نہ تھا (پھر میں پیدا ہوا) اب یہ دنیا ایک مقررہ مدت تک باقی رہے گی لیکن میں اسے عنقریب چھوڑ جاؤں گا۔‘‘

؎ دِلا غافل نہ ہو یکدم یہ دنیا چھوڑ جانا ہے

بغیچے چھوڑ  کر  خالی  زمین  اندر  سمانا  ہے

            اے میرے بھائی!میں چاہتاہوں کہ اللہ عزوجل کی رضا کی خاطر ’’یوم عقبہ‘‘ کے لئے اپنی اس لونڈی کو آزاد کردوں ، کیا تم جانتے ہو کہ ’’یوم عقبہ‘‘ کیا ہے؟‘‘ قرآن کریم میں اللہ عزوجل کا ارشادِ پاک ہے:

 فَلَااقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ0وَمَآ اَدْرٰکَ

مَاالْعَقَبَۃُ0فَکُّ رَقَبَۃٍ0۳۰،البلد:۱۱تا۱۳)

 ترجمۂ کنزالایمان:پھر بے تامل گھاٹی میں نہ کودا۔اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے۔ کسی بندے کی گردن چھڑانا۔

            لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ اس لونڈی کو اللہ عزوجل کی رضا اور یوم عقبہ کے لئے آزاد کردوں۔ اب میں تم سے جو لکھواؤں وہ مجھے لکھ دو اور میرے الفاظ کے علاوہ ایک لفظ بھی زائد نہ لکھنا۔پھر اس نے لکھوانا شرو ع کیا ،اس کے الفاظ کا مفہوم یہ تھا:’’یہ میری لونڈی ہے ،اور میں نے اسے اللہ عزوجل کی رضا کی خاطر، یوم عقبہ کے لئے آزاد کیا۔‘‘اتنا لکھوانے کے بعد وہ اعرابی اس لونڈی کو آزاد کر کے ایک سمت روانہ ہو گیا ۔

             حضرت سیدنا شبیب علیہ رحمۃ اللہ اللطیف فرماتے ہیں :’’میں پھر بصرہ واپس آگیا اور جب بغداد میں میری ملاقات حضرت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن