دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

سمجھ گیا کہ یہ وہی قبر ہے جسے میں نے خواب میں دیکھا تھا۔

؎محبت میں اپنی گما یا الہٰی عزوجل                                                                                  نہ پاؤں میں اپنا پتا یا الہٰی عزوجل

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر61:                           سمندر کی لہروں پرچلنے والانوجوان

            حضرت سیدنا یوسف بن الحسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما فرماتے ہیں کہ جب حضرت سیدنا ذوالنون مصریعلیہ رحمۃاللہ القوی کی صحبت میں رہتے ہوئے مجھے کافی عرصہ گزر گیا اور میں ان سے بہت زیادہ مانوس ہوگیا۔

            توایک مرتبہ میں نے ہمت کر کے ان سے پوچھا :’’ حضور! آپ کو سب سے پہلے کون ساعجیب وغریب واقعہ پیش آیا ؟‘‘ یہ سن کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جواب دیا: ’’میں ایامِ جوانی میں خوب لہوولعب کی محفلوں میں مگن رہتا اور دنیا کی رنگینیوں نے میری آنکھوں پر غفلت کاپردہ ڈال رکھاتھاپھر اللہعزوجل نے مجھے تو بہ کی تو فیق عطا فرمائی اور میں تمام معاملات چھوڑ کر حج کے ارادے سے ساحلِ سمند رپر آیا، وہاں میں نے ایک بحری جہاز پایا جس میں مصری تا جر سوار تھے، میں بھی ان کے ساتھ جاملا۔

            اس جہازمیں ہمارے سا تھ ایک نہایت حسین وجمیل نوجوان بھی تھا جس کی پیشانی سے سجدوں کا نور جھلک رہا تھا اور اس کے منور چہرے نے گویا ساری فضا کو نوربار کیاہوا تھا۔جب ہمارا جہاز کافی فاصلہ طے کر چکا اور وسطِ سمندر میں آگیا تو جہاز کے مالک کی رقم سے بھری تھیلی گم ہوگئی ۔اس نے پُوچھ گچھ کی لیکن تھیلی نہ ملی، لہٰذا اس نے سب سواروں کو جمع کیا اور سب کی تلاشی لینا شرو ع کردی لیکن تھیلی کسی کے پاس بھی نہ ملی بالآخر جب تلاشی لینے والا اس نوجوان کے پاس آیا تواس نوجوان نے اچانک جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگادی ۔یہ دیکھ کر میں حیرت میں ڈوب گیا کہ سمندرکی موجوں نے اسے نہ ڈبویابلکہ وہ اس کے لئے تخت کی طر ح ہو گئیں اور وہ نوجوان لہروں پر اس طرح بیٹھ گیا جس طر ح کوئی تخت پر بیٹھتا ہے، ہم سب مسافر بڑی حیرانگی سے اسے دیکھ رہے تھے ۔ پھر اس نوجوان نے کہا:

            ’’اے میرے پاک پروردگار عزوجل !ان لوگو ں نے مجھ پر چوری کی تہمت لگائی ہے ۔ اے میرے دل کے محبوبعزو جل! میں تجھے قسم دیتا ہوں کہ تُو سمندر کے تمام جانوروں کو حکم فرماکہ وہ اپنے اپنے مونہوں میں ہیرے جواہرات لے کر ظاہر ہوجائیں۔‘‘

           

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن