دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

 

حکایت نمبر60:                                              آسمانی لشکر

            حضرت سیدنا ابو عتبہ الخوّاص علیہ رحمۃاللہ الرزّاق  فرماتے ہیں :میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو ان عظیم ہستیوں میں سے تھا جنہوں نے اپنے آپ کو عبادت الہٰیعزوجل کے لئے وقف کررکھا تھا اور لوگو ں کی نظروں سے اوجھل ہوکر پہاڑوں میں عبادت کیا کرتے تھے ۔ اس شخص نے مجھے بتایا: ’’دنیا میں مجھے اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اور ابدالوں سے ملاقات کرنے اور ان کی صحبت سے برکتیں لوٹنے سے زیادہ کوئی چیز مرغوب ومحبوب نہ تھی،میں بزرگوں کی تلاش میں جگہ جگہ پھرتا، جنگلوں اور پہاڑوں میں جاتا اس اُمید پر کہ شاید کسی اللہ عزوجل کے ولی سے ملاقات ہوجائے ۔‘‘

            ایک مرتبہ اسی طرح گھومتا پھر تامیں ایک ایسے ساحل پرپہنچ گیا جہاں بالکل آبادی نہ تھی اور نہ ہی اس ساحل کی طر ف کشتیاں آتی تھیں ، وہ ایک ویران جگہ تھی،  اچانک میری نظر ایک شخص پر پڑی جو پہاڑ کی اوٹ سے آرہا تھا، جب اس نے مجھے دیکھا تو ایک طر ف دوڑ لگادی ۔میں بھی اس کی طرف دوڑا کہ شاید یہ کوئی اللہ عزوجل کا ولی ہے ،میں اس سے ملاقات ضرور کروں گا، میں اس کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ گرپڑا ، میں اس کے قریب پہنچ گیا اور اس سے پوچھا: ’’اے اللہعزوجلکے بندے !تُو مجھ سے خوفزدہ ہو کر کیوں بھاگ رہا ہے ؟‘‘

            وہ خاموش رہا اور مجھ سے کوئی بات نہ کی ۔‘‘ میں نے اس سے کہا:’’میں تو تجھ سے نصیحت آموز اور خیر کی باتیں سنناچاہتا ہوں ، مجھے کچھ خیر وبھلائی کی باتیں بتاؤ۔‘‘یہ سن کر وہ شخص کہنے لگا: ’’تم جہاں بھی رہو حق کو اپنے اوپر لازم کر لو،اللہ عزوجل کی قسم !میں اپنی ایسی اچھا ئیاں نہیں پاتا جن کی مثل تمہیں دعوت دوں کہ تم بھی ایسی ہی اچھائیاں کرو۔‘‘ پھر اس شخص نے چیخ ماری اور زمین پر گرپڑا۔جب اسے دیکھاتوپتاچلاکہ اس کی رو ح جسم سے جداہو چکی ہے۔

            میں بہت پریشان ہوا کہ اس ویرانے میں اس کی تجہیز و تکفین کیسے کروں گا، یہاں میری مددکوکو ن آئے گا، یہاں تو دور دور تک آبادی کانام ونشان نہیں۔ میں اسی شش وپنج میں رہا یہاں تک کہ رات نے اپنے پر پھیلانا شروع کر دیئے اورہرطرف تاریکی چھاگئی۔ میں ایک طر ف جاکر بیٹھ گیا تھوڑی ہی دیر بعد مجھ پر نیند کا غلبہ ہوگیا ۔ میں نے خواب دیکھاکہ آسمان سے چار لشکر اس پہاڑ پر اُتر ے اور انہوں نے اس شخص کے لئے قبر کھودی ، پھر اسے کفن پہنایااور نمازِ جنازہ پڑھ کر اسے دفن کردیا ۔

            اچانک میری آنکھ کھل گئی اور میں خواب سے بہت خوفزدہ تھا۔ باقی رات میں نے جاگ کر گزاری،نیند میری آنکھوں سے بہت دور تھی ۔جب صبح ہوئی تو میں اسی جگہ پہنچا جہاں اس شخص کو مردہ حالت میں چھوڑا تھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں اس کی لاش موجود نہ تھی۔میں نے خوب تلاش کیا لیکن اس کی لاش نہ مل سکی پھر مجھے وہاں سے کچھ فاصلہ پر ایک تازہ قبر نظر آئی، میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن