دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اُتار پھینکا تھا اور صر ف سادہ لباس پہنا ہواتھا حالانکہ سخت سردی تھی جب میں ابراہیم بن شیبانعلیہ رحمۃ الرحمن کے پاس پہنچا توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مجھ سے پوچھا: ’’سفر میں تمہاری ملاقات کس سے ہوئی ۔‘‘میں نے اس نوجوان کا واقعہ بتایا توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمانے لگے: ’’وہ ابو محمد بسطامی علیہ رحمۃ اللہ الوالی تھے اور اس دن وہ مجھ سے ملاقات کر کے گئے تھے، جو اشعار انہوں نے تمہیں سنائے وہ ہمیں بھی سناؤ ۔‘‘ میں نے وہ اَشعار سنانا شروع کئے تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: ’’ یہ اَشعار بہت نصیحت آموز ہیں ، انہیں لکھ لو۔‘‘ چنانچہ انہوں نے وہ اشعار قلم بند کرلئے۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 

 

 حکایت نمبر59:                                     اور وہ زندہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔!

            حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ایک انصاری نوجوان کی عیادت کے لئے گئے، وہ اپنی بوڑھی ماں کا اِکلوتا بیٹاتھا اور وہ مرض الموت میں مبتلا تھا ، عیادت کے بعد ہم واپس ہونے والے ہی تھے کہ اس کی رو ح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔ہم وہیں ٹھہرگئے، اس کی آنکھیں بند کیں اور اس پر چادر ڈال دی۔اس نوجوان کی بوڑھی ماں ہمارے قریب ہی کھڑی تھی، ہم نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا :’’ یہ جو مصیبت تجھ پر آن پڑی ہے اللہ عزوجل کی رضا کی خاطر اس پر صبر کر ۔‘‘ یہ سن کر وہ بڑھیا کہنے لگی:’’ کیا ہوا، کیا میرا بیٹا مرگیا ؟‘‘ ہم نے کہا :’’جی ہاں۔‘‘اس نے کہا:’’ کیا تم سچ کہہ رہے ہو؟‘‘ہم نے کہا:’’ہم سچ کہہ رہے ہیں ،واقعی تمہارے بیٹے کا اِنتقال ہوچکا ہے۔‘‘یہ سن کر اس بوڑھی عورت نے دعا کے لئے اپنے ہاتھ آسمان کی طر ف بلند کئے اور بڑی آہ وزاری سے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس طر ح عرض گزار ہوئی :

            ’’ اے میرے پروردگار عزوجل !میں تجھ پر ایمان لائی اور تیرے محبوب رسو ل صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی طرف میں نے ہجرت کی ،مجھے تیری ذات سے اُمیدِ واثق ہے کہ تُو ہر مصیبت میں میری مدد کرے گا۔اے پروردگارعزوجل !آج کے دن مجھ پر (میرے بیٹے کی جدائی کی) مصیبت کا بو جھ نہ ڈال ۔‘‘حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں ، ابھی وہ بڑھیااپنی دعا سے فارغ بھی نہ ہونے پائی تھی کہ اس کے مردہ بیٹے کے منہ سے کپڑا ہٹ گیا اور وہ (مسکراتا ہوا) اٹھ بیٹھا اور پھر ہم سب نے مل کر کھانا کھایا۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

؎ ہاتھ اُٹھتے ہی بر آئے ہر ُمدَّعا                                                          وہ دعاؤں میں مولیٰ اثر چاہئے

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن