دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

جو واقعات میری توبہ کا سبب بنے یہ ان میں سب سے پہلاواقعہ تھا اور اس کی وجہ سے میں دنیاوی زندگی سے کافی بیزار ہوچکاتھا،مجھے اس بزرگ کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات باربار یاد آتے اور میں ان کے دیدار کامشتاق ہی رہالیکن دوبارہ ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ‘‘

 

  {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر55:                               فکرِآخرت کے لئے کوئی نہیں روتا

            حضرت سیِّدنا یزید بن صلت الجوشی علیہ رحمۃاللہ القوی  فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے ایک عابد وزاہد دوست سے ملنے بصرہ گیا۔ جب میں ان کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ ان کی حالت بہت نازک ہے اورشدَّتِ مرض سے قریبُ المرگ ہیں ،ان کے بچے، زوجہ اورماں باپ اِرد گرد کھڑے رورہے ہیں اور سب کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔ میں نے جاکر سلام کیا اور پوچھا:’’ آپ اس وقت کیامحسوس کر رہے ہیں ؟‘‘ یہ سن کرمیرے وہ دوست کہنے لگے :’’میں اس وقت ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے میرے جسم کے اندر چیونٹیاں گھوم پھر رہی ہوں۔‘‘

            اتنی دیر میں ان کے والد رونے لگے تومیرے دوست نے پوچھا:’’ اے میرے شفیق باپ! آپ کو کس چیز نے رلایا ؟‘‘ کہنے لگے : ’’میرے لال! تیری جدائی کا غم مجھے رُلا رہا ہے، تیرے مرنے کے بعد ہمارا کیا بنے گا ۔‘‘پھران کی ماں ، بچے اور زوجہ بھی رونے لگی۔میرے دوست نے اپنی والدہ سے پوچھا:’’ اے میری مہربان وشفیق ماں !تم کیوں رو رہی ہو؟‘‘ ماں نے جواب دیا : ’’ میرے جگر کے ٹکڑے! مجھے تیری فرقت کا غم رُلارہا ہے، میں تیرے بغیر کیسے رہ پاؤں گی۔‘‘ پھراپنی بیوی سے پوچھا: ’’تمہیں کس چیز نے رونے پر مجبور کیا ؟‘‘ اس نے بھی کہا :’’ میرے سرتا ج! تیرے بغیر ہماری زندگی اجیرن ہوجائے گی ،جدائی کا غم میرے دل کو گھائل کر رہا ہے، تیرے بعد میرا کیا بنے گا؟‘‘ پھر اپنے روتے ہوئے بچو ں کو قریب بلایا اور پوچھا: ’’میرے بچو! تمہیں کس چیز نے رُلایا ہے ؟‘‘ بچے کہنے لگے :’’آپ کے وصال کے بعد ہم یتیم ہوجائیں گے، ہمارے سر سے سایۂ پِدری اٹھ جائے گا، آپ کے بعد ہمارا کیا بنے گا؟آپ کی جدائی کا غم ہمیں رلا رہا ہے ۔‘‘

             ان سب کی یہ باتیں سن کر میرے دوست نے کہا: ’’مجھے بٹھا دو۔‘‘ جب انہیں بٹھا دیا گیاتو گھر والوں سے کہنے لگے: ’’تم سب دنیا کے لئے ر ورہے ہو۔تم میں سے ہر شخص میرے لئے نہیں بلکہ اپنا نفع ختم ہوجانے کے خوف سے رو رہا ہے، کیا تم


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن