دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

انہوں نے بھی اعتراف کیاکہ یہ مردِ مجاہدواقعی خلافت کے لائق ہے ۔یہاں تک کہ جولوگ آپ کی جان کے درپے تھے انہوں نے بھی آپ  رضی اللہ تعالیٰ عنہکی اچھی سیرت اور کردار سے متاثر ہوکر اپنے ارادوں کو ترک کر دیا۔ خوارج بھی آپ  رضی اللہ تعالیٰ عنہسے دشمنی رکھتے تھے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل کرناچاہتے تھے لیکن جب ان کو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہکی سیرت اور طرز حکومت کی خبر ہوئی تو انہوں نے آپس میں یہ طے کیاکہ ہم ایسے عظیم شخص سے جنگ کریں اور اسے قتل کردیں ،یہ کام ہمیں زیب نہیں دیتالہٰذا وہ اپنے اس مذموم فعل سے باز رہے اور جب تک اللہ عزوجل نے چاہاآپ نہایت عدل وانصاف سے اُمورِخلافت انجام دیتے رہے ۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر54:                         طویل ترین سفر’’دودنوں ‘‘میں طے کرلیا

            حضرت سیدناعبد اللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ، ایک مرتبہ حضرت سیدناابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃاللہ الاعظم نے اپنی توبہ سے قبل کاایک واقعہ بتایاجو واقعات آپ کی توبہ کاسبب بنے ان میں یہ سب سے پہلا واقعہ تھا،آپ فرماتے ہیں :’’موسم گرماکی ایک سخت دوپہر،مَیں اپنے محل کے بالاخانے میں دنیاکی رنگینیوں میں مگن تھا،مجھے ہرطرح کی سہولت میسر تھی، محل کی ایک کھڑکی شارع عام کی طرف کھلتی تھی جس سے میں باہرکے نظاروں سے لطف اندوز ہواکرتاتھا۔ ا س دن بہت شدید گرمی تھی لیکن میں اپنے آرام دہ، ٹھنڈے ،ہوا دار بالاخانے میں اپنے رفقاء کے ساتھ بڑے سکون سے خوش گپیوں میں مصروف تھا۔یکایک میری نظر اس کھڑکی کی طرف پڑی جو شارع عام کی طرف کھلتی تھی۔ میں نے دیکھاکہ اس سخت گرمی میں ایک بزرگ بوسیدہ سی چادر میں لپٹا دنیا کے غموں سے بے فکرمحل کی دیوا رکے سائے تلے بڑے سکون سے بیٹھاہے۔ میں اس کی یہ حالت دیکھ کربہت حیران ہوا۔ میں نے فوراََخادم کوبلایااور کہا:’’ اس بزرگ کے پاس جاؤ اور اسے میری طرف سے سلام عرض کرنااور کہناکہ آپ کچھ دیر محل میں تشریف لے چلیں ، ہمارا بادشاہ آپ کو بلارہاہے۔‘‘ خادم فوراََبزرگ کے پاس گیا اوراسے میر اپیغام دیا۔وہ خادم کے ساتھ میرے پاس آیااور مجھے سلام کیا۔میں نے جواب دیااور اسے اپنے پہلومیں بٹھایا اس کی قربت سے مجھے دلی سکون نصیب ہوا اور میرے دل سے دنیاکی محبت زائل ہونے لگی۔ میں نے اس بزرگ کے لئے کھانامنگوایاتو اس نے کھانے سے انکار کردیا۔میں نے اس سے پوچھا:’’آپ کہاں سے تشریف لائے ہیں ؟‘‘ فرمانے لگے:’’ میں وراء النہر سے آیاہوں۔‘‘ میں نے پوچھا:’’کہاں

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن