30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خلافت پر جمے بھی نہیں اور تم نے ایسے سخت فیصلے کرناشروع کردئیے ہیں۔ یاد رکھو!تم اللہ عزوجل کی نگاہ میں ہوجوبہت جبّار وقہار ہے ۔‘‘
جب حضرت سیدناعمر بن عبد العزیزرضی اللہ تعالیٰ عنہکواس کایہ خط ملاتوآپ نے اس کوپڑھ کراسی انداز میں اسے عدل وانصاف اور جرأتِ ایمانی سے بھرپورخط روانہ کیاجس کامضمون کچھ اس طرح تھا:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
اللہ عزوجل کے بندے عمربن عبدالعزیز کی طرف سے عمربن ولید کو۔تمام تعریفیں اللہعزوجلکے لئے ہیں جوتمام جہانوں کاپالنے والاہے اور سلام ہوتمام رسولوں پر۔
امَّابعد!اے عمر بن ولید!مجھے تمہاری طرف سے جو مکتوب ملاہے اس کاجواب اسی اندازمیں لکھ رہاہوں۔ اے عمر بن ولید!تو ذرا اپنے آپ کو پہچان کہ کس کی اولادہے؟ تو ایک ایسی لونڈی کے بطن سے پیداہواتھاجسے ذبیان بن دیان نے خریدا تھااور اس کی قیمت بیت المال سے ادا کی تھی پھر اس نے وہ لونڈی تیرے والدکو تحفۃََ دے دی تھی ۔اور اب تو اتناشدید وسخت بن رہاہے اور تو گمان کررہاہے کہ میں نے حدوداللہ نافذ کرکے ظلم کیاہے۔ یاد رکھ! وہ زمین اور جائداد جو تمہارے خاندان والوں کے پاس ناحق تھی وہ میں نے ان کے حق داروں کودے کرظلم نہیں کیابلکہ اللہ عزوجل کی کتاب کے مطابق فیصلہ کیاہے۔ ظالم تو وہ شخص ہے جس نے اللہ عزوجل کے احکام کالحاظ نہ رکھا اور جس نے ایسے لوگوں کوگورنر اوربلند حکومتی عہدے دئیے جو صرف اپنے اہل خانہ اور اپنی اولاد کا بھلا چاہتے تھے اور مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے حقوق سے انہیں کوئی غرض نہ تھی اوروہ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے تھے۔ اے عمر بن ولید! تجھ پر اور تیرے باپ پر بہت زیادہ افسوس ہے، بروزِقیامت تم دونوں سے حق مانگنے والوں کی تعدادبہت زیادہ ہوگی،اس دن لوگ تم سے اپنے حقوق کامطالبہ کریں گے اور مجھ سے زیادہ ظالم تو حجاج بن یوسف تھاجس نے ناحق خون بہایااور مالِ حرام پر قبضہ کیااور مجھ سے زیادہ ظالم و نافرمان تو وہ شخص تھاجس نے اللہ عزوجل کی حدود قائم کرنے کے لئے قرہ بن شریک جیسے شخص کومصرکاگورنرمقرر کیا حالانکہ وہ نراجاہل تھا،اس نے شراب کو عام کیااور آلاتِ لہوولعب کوخوب پروان چڑھایا۔
اے عمر بن ولید! تمہیں مہلت ہے کہ جن جن کاحق تم پرہے جلد ان کو واپس کردو ورنہ تمہارے اور تمہارے گھر والوں کے پاس جوبھی ایسا مال ہے کہ اس میں کسی غیرکاحق شامل ہے تو میں اسے حق داروں میں تقسیم کردوں گااور اگر تم غور وفکر کرو تو تمہارے اموال میں بہت سارے لوگو ں کا حق شامل ہے۔ اگردنیاوآخر ت کی بھلائی چاہتے ہوتو دوسروں کے حق واپس کردو۔
وَالسَّلَامُ عَلَیْنَاوَلَاسَلَامُ اللہِ عَلٰی الظّٰلِمِیْن یعنی ہم پر سلامتی ہواور ظالموں پر اللہ عزوجل کی طرف سے سلامتی نہ ہو۔
حضرت سیدناعمربن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہکی سیرت وکردارسے آپ کے دشمن بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع