دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

پھر جس دن ان کی حج کے لئے روانگی تھی تو میں اور میرا دوست حضرت سیدنا بہیمرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے پاس پہنچے تودیکھا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک دیوار کے سائے تلے بیٹھے زار وقطار رو رہے ہیں اور آپ کے آنسوداڑھی مبارک کو تر کرتے ہوئے زمین پر گر رہے ہیں۔

             جب میرے دوست نے یہ دیکھا تو مجھ سے کہنے لگا:’’ دیکھو! انہوں نے تو ابھی سے ہی رونا شرو ع کردیا ،بقیہ سفر میں ان کا کیا حال ہوگا ۔آپ نے تو مجھے بڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے، میں ان کے ساتھ سفر کس طر ح کر سکوں گا؟‘‘ میں نے کہا : ’’ہو سکتا ہے کہ یہ اپنے اہل وعیال سے جدائی کی وجہ سے رو رہے ہوں۔ میری یہ بات حضرت سیدنا بہیمرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سن لی اور کہا :’’اے مخول! میں گھر والوں سے جدائی کی وجہ سے نہیں رو رہا بلکہ مجھے تو سفر آخرت کی طوالت اور صعوبتیں رُلا رہی ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پھر رونے لگے۔

            مجھ سے میرادو ست کہنے لگا :’’ان کی رفاقت کے لائق تو حضرت سیدنا داؤد طائی اور حضرت سیدنا سلام ابو الاخوص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہماجیسے بزرگ ہیں کیونکہ وہ بھی ایسے ہی رونے والے ہیں۔ جب یہ سب جمع ہوں گے تو انہیں قرار نصیب ہو جائے گا یا پھر سارے ہی رورو کر جان دے دیں گے ،میں ان کی رفاقت کے قابل نہیں۔‘‘

            میں نے پھر اپنے دوست کو سمجھا یا اور کہا:’’ آپ تھوڑا صبر سے کام لیں اور انہیں برداشت کریں ، ہوسکتاہے یہ سفر آپ کے لئے ذریعۂ نجات بن جائے۔‘‘ بالآخر وہ کہنے لگا:’’ اکثر لوگ جب حج پر روانہ ہوتے ہیں تو وہ خوش خوش اور بہت زیادہ زادِ راہ لے کرجاتے ہیں اور ان میں کوئی بھی غم زدہ یا محتاج نہیں ہوتا۔ میں نے تو ہمیشہ ایسے ہی خوشحال لوگو ں کے ساتھ سفرکیا ہے، اب پہلی مرتبہ مجھے ایسے شخص کی رفاقت مل رہی ہے جو گریہ وزاری کرنے والا ہے۔ بہر حال میں ان کے ساتھ سفر ضرور کروں گا شاید! یہ سفر میرے لئے خیر و برکت کا سبب بنے ۔ بالآخرمیرا وہ دوست سفرکے لئے تیار ہوگیا۔ حضرت سیدنا بہیمرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوہمارے مابین ہونے والی گفتگو کا علم نہ تھا ورنہ وہ اگر ہماری یہ باتیں سن لیتے تو کبھی بھی میرے اس دوست کے ساتھ سفر نہ کرتے۔ بہر حال میں نے ان دونوں کو سو ئے حرم روانہ کردیا ۔

؎ مدینے جانے والو ! جاؤ جاؤ فی امان اللہ (عزوجل)

کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں

            پھر جب حاجیوں کے قافلے فریضۂ حج ادا کر کے اور اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ اورروضۂ رسول کے جلوے دیکھ کر واپس کوفہ پہنچے تومیں اپنے اس دوست کے پاس گیااسے سلام کیااورپوچھا: ’’آپ نے ا پنے رفیق کو کیسا پایا؟ ‘‘تو اس نے مجھے دعائیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن