دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

آزمائش کا دروازہ کھول دیا۔ اگر تو بھی کسی قابلِ گر فت شخص سے نرمی کا بر تا ؤ کرنا چاہتا ہے توکر، پھر ا س کاانجام خود ہی دیکھ لے گا اگر تو نے کسی مجرم سے کسی دینی معاملہ میں نرمی کا بر تاؤ کیا تو اللہ رب العزت تجھ پر بھی آزمائش کے دروازے کھول دے گا ، اگر تو کسی کو گورنر بننے کے قابل نہ سمجھے تو بے دھڑک اس کو عہدے سے معزول کردے اور کسی کا خوف نہ کر اور اس بات سے نہ ڈر کہ اب کون گورنر وحاکم بنے گا ۔اس بات کا مالک اللہ ربُّ العٰلمین ہے ،وہ تیرے لئے ان نا اہل گو رنروں اور حاکموں سے بھی اچھے مدد گار لوگ عطا فرما دے گا، تو مخلوق سے بالکل بھی نہ ڈر اور اپنی نیت کو خالص رکھ۔ ہر انسان کی مدد اس کی نیت کے مطابق کی جاتی ہے، جس کی نیت کامل ہے تو اس کو اجر بھی کامل ہی ملے گا اور جس کی نیت میں فتور ہوگا اس کو صلہ بھی ایسا ہی دیا جائے گا ۔ الغرض انسان کی مدد اس کی نیت کے مطابق کی جاتی ہے۔

             اے عمر بن عبدالعزیز(علیہ رحمۃاللہ المجید) !  اگر تو یہ چاہتا ہے کہ بر وز ِقیامت تو اس حال میں آئے کہ کوئی تیرے خلاف ظلم کا دعویدار نہ ہو اور جو لوگ تجھ سے پہلے گزر گئے وہ تجھ پر رشک کرتے ہوں کہ اس کے متبعین کو اس سے کوئی شکایت نہیں ، اس کی رعایا اس سے خوش ہے توتُوایسے ا عمال کرکہ تجھے اس دن وہ مقام حاصل ہوجائے یعنی اپنے اعمال اچھے رکھ اور بے شک اللہ عزوجل ہی کی طرف سے نیکی کرنے کی قوت دی جاتی ہے اور برائی سے بھی وہی ذات بچانے والی ہے۔

             اورجو لوگ موت اور اس کی ہولناکیوں سے خوف کھاتے تھے مرنے کے بعدان کی وہ آنکھیں ان کے چہروں پر بہہ گئیں جو دُنیوی لذتوں سے سیر ہی نہ ہوتی تھیں ،ان کے پیٹ پھٹ گئے اور وہ تمام چیزیں بھی ضائع ہوگئیں جو وہ کھایا کرتے تھے ، ان کی وہ گر د نیں جو نرم نازک تکیوں پر آرام کرنے کی عادی تھیں آج قبر کی مٹی میں بوسیدہ حالت میں پڑی ہیں۔ جب وہ دنیا میں تھے تو لوگ ان سے خوش ہوتے اور ان کی خدمت کرتے لیکن آج یہی لوگ موت کے بعد ایسی حالت میں ہیں کہ ان کے جسم گل سڑگئے، اگر ان لوگو ں کو اور ان کی دنیوی غذاؤں کو آج کسی مسکین کے سامنے رکھ دیا جائے تو وہ بھی اس کی بد بو سے اذیت محسوس کرے، اب اگر ان کے تَعَفُّن زدہ جسموں پر خوب خوشبو ملی جائے تب بھی ان کی بد بو ختم نہ ہو بلکہ خوشبو ملنا اِسراف ہوگا ۔

             ہاں ! اللہ عزوجل جسے چاہے اپنی رحمتِ خاصہ سے حصہ عطا فرمائے اور اسے دائمی نعمتیں عطا فرمائے ،بے شک ہم سب اسی کی طر ف لوٹنے والے ہیں۔

             اے عمر بن عبد العزیز (علیہ رحمۃاللہ المجید) !تیرے ساتھ واقعی ایک بہت بڑا معاملہ درپیش ہے، توکبھی بھی جزیہ اور زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے ایسے عامل مقرر نہ کرنا جو بہت زیادہ سختی کریں اور لوگو ں سے بہت زیادہ تر ش روئی سے پیش آئیں اور بے جاان کا خون بہائیں۔ اے عمر!اس طرح مال حاصل کرنے سے بچ، ایسی خون ریزی سے ہمیشہ کوسوں دور بھاگ ، اور اگر تجھے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن