دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

            جب یہ تحریر حضرت سیدناسالم بن عبد اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو پہنچی تو انہوں نے حضرت سیدناعمر بن عبدالعزیز  علیہ رحمۃ اللہ المجید کو اس کا جواب لکھاجس کا مضمون کچھ اس طرح تھا:’’اے عمر بن عبدالعزیز  (علیہ رحمۃ اللہ المجید)!تم پر سلامتی ہو، اللہ رب العزت کی حمد وثنا اور حضور  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پردرود وسلام کے بعدمیں کہتا ہوں :’’ اللہ رب العزت قادرِ مطلق ہے ، اس کی عظمت وبلندی کوکوئی نہیں پہنچ سکتا ،اس کا کوئی شریک نہیں ، وہ کسی غیر کے شریک ہونے سے منزّہ و مبرّأ ہے، جب اس نے چاہا دنیا کو پیدا فرمایا اور جب تک چاہے گا باقی رکھے گا ،اس نے دنیاکی ابتدا ء و انتہا ء کے درمیان بہت قلیل مدت رکھی جو حقیقتاً دن کے کچھ حصے کے برابربھی نہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس دنیا اور اس میں موجود تمام مخلوقات کی فناء کا فیصلہ بھی فرمادیا اور یہ سب چیزیں فانی ہیں ، صرف اللہ عزوجل کی ذات ہی کوبقاء ہے، اس کے سوا باقی سب چیزیں فانی ہیں ، جیسا کہ قرآن کریم میں اللہعزوجل ارشادفرماتاہے:

کُلُّ شَیْْئٍ ہَالِکٌاِلَّاوَجْہَہٗ ط لَہُ الْحُکْمُ

وَاِلَیْْہِ تُرْجَعُونَ0 ۲۰،القصص:۸۸)

ترجمۂ کنزالایمان:ہر چیز فانی ہے سوااس کی ذات کے، اسی کاحکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤگے ۔

            (اے عمر بن عبد العزیز رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ!) بے شک دنیا والے دنیا کی کسی چیز پر قادر نہیں ، وہ خودمختار نہیں ، جب انہیں حکم الٰہی عزوجل ہوگا وہ اس دنیا کو چھوڈ دیں گے اور یہ بے وفا دنیا ان کو چھوڑ دے گی۔ اللہ عزوجل نے (لوگو ں کی رہنمائی کے لئے) قرآن کریم اور دیگر کتب سماویہ نازل فرمائیں ، انبیاء ورُسُل علیہم الصلوٰۃوالسلام مبعوث فرمائے ،اپنی کتاب میں جزاء وسزا بیان فرمائی، مثالیں بیان فرمائیں اور اپنے دین کی وضاحت قرآن کریم میں فرمادی ، حرام وحلال اشیاء کا بیان اسی کتاب میں فرما دیا اورعبرت آموز واقعات اس میں بیان فرمائے ۔

             اے عمر بن عبدالعزیز(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)! کیاتجھ سے اس بات کا وعدہ نہیں لیاگیا کہ تو ہر ایک انسان کے کھانے پینے کا ذمہ دار ہے اور تو ان کو کافی ہے بلکہ تجھے تو خلافت دی گئی ہے، بے شک تجھے بھی اتنا کچھ ہی کھانا اور لباس کافی ہے جتنا کہ ایک عام انسان کو کافی ہے ،بے شک تجھے جوذمہ داری ملی ہے یہ اللہ رب العزت ہی کی طر ف سے ملی ہے ۔ اگر تجھ میں اتنی استطاعت ہے کہ تو اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو نقصان و بر بادی سے بچا سکتا ہے تو ضرور بچا اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچ اور نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی تو فیق اللہ رب العزت ہی کی طرف سے ہے۔ بے شک جو لوگ تجھ سے پہلے گزرے انہوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کیا ،جو ترقیاتی کام کرنے تھے کئے، جن چیز وں کوختم کرنا تھا ختم کیا ،اور ہر شخص اپنے اپنے انداز میں اپنی ذمہ داریوں کوادا کرتا رہا اور یہی سمجھتا رہا کہ اصل طریقہ یہی ہے جو میں نے اختیار کیا ہے، ان میں سے بعض لوگو ں نے قابلِ گرفت لوگو ں سے بھی نہایت نرمی سے کام لیا اور ان کی سرکشی کے باوجود انہیں بے جا ڈھیل دی تو اللہ رب العزت نے ایسے لوگو ں پر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن