دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر44:                                   دشوار گزار گھاٹی

             حضرت سیدنا ابو حازم علیہ رحمۃ اللہ المُنعم فرماتے ہیں :’’ جب حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز علیہ رحمۃاللہ المجید  خلیفہ بن گئے تو ایک دن میں ا ن سے ملاقات کے لئے گیا۔ وہ کچھ لوگو ں میں تشریف فرماتھے ، میں انہیں نہ پہچان سکا لیکن انہوں نے مجھے پہچان لیا اور فرمایا:’’ اے ابو حازم (  علیہ رحمۃ اللہ المُنعم)! میرے قریب آؤ ، میں ان کے قریب گیااور عرض کی:’’ کیا آپ ہی امیر المؤمنین عمر بن عبد العزیز (علیہ رحمۃاللہ المجید)  ہیں ؟‘‘ انہوں نے فرما یا:’’جی ہاں میں ہی عمر بن عبدالعزیز ہوں۔‘‘

            میں بہت حیران ہوا اور عرض کی:’’ جس وقت آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ مدینہ منورہ میں ہمارے امیر تھے اس وقت آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکا حسن وجمال عروج پر تھا، چہرہ انتہائی تاباں اور روشن تھا، آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکے پاس بہترین لباس اور بہت ہی عمدہ سواریاں تھیں ،آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے کثیر خدّام تھے، اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکی رہائش گاہ بہت ہی عمدہ تھی ۔ اب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکو کس چیز نے اس حال میں پہنچا دیا۔حالانکہ اب توآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ امیر المؤمنین ہیں ،اب توآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے پاس زیادہ آسائشیں ہونی چاہئیں تھیں۔‘‘ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃاللہ المجیدیہ سن کر رونے لگے اور فرمایا:’’اے ابو حازم علیہ رحمۃ اللہ المُنعم!اس وقت میرا کیا حال ہوگا جب میں اندھیر ی قبر میں پہنچ جاؤں گا اور میری آنکھیں بہہ کر میرے رخساروں پر آجائیں گی ، میرا پیٹ پھٹ جائے گا، زبان خشک ہوجائے گی اور کیڑے میرے جسم پر رینگ رہے ہوں گے چاہے میں کتنا ہی انکار کرو ں۔‘‘

            پھر روتے ہوئے فرمانے لگے:’’ اے ابو حازم (علیہ رحمۃ اللہ المُنعِم)!مجھے وہ حدیث سناؤ جو تم نے مجھے مدینہ منورہ میں سنائی تھی۔‘‘ تومیں نے کہا:’’ اے امیر المؤمنین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ! میں نے حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کویہ فرماتے ہوئے سناکہ نبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا:’’ تمہارے سامنے دشوار گزار گھاٹی ہے جس سے صرف کمزور اور نحیف لوگ ہی گزر سکیں گے۔ ‘‘       ( حلیۃ الاولیائ،مسند عمر بن عبد العزیز،رقم :۷۲۹۸،ج۵،ص۳۳۳)

            یہ حدیثِ پاک سن کرحضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃاللہ المجید بہت دیر تک روتے رہے، پھر فرمایا:’’ اے ابوحازم  (علیہ رحمۃ اللہ المُنعم)!کیا میرے لئے یہ بہتر نہیں کہ میں اپنے جسم کو کمزور ونحیف بنالوں تا کہ اس ہولناک وادی سے گزر سکوں ؟ لیکن مجھے  اس خلافت کی آزمائش میں مبتلا کر دیا گیا ہے، پس معلوم نہیں کہ مجھے نجات ملے گی یا نہیں۔‘‘ پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ پر غشی طاری ہوگئی۔ لوگوں نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکے متعلق باتیں بنانا شروع کردیں ، میں نے لوگو ں سے کہا:’’ تم امیر المؤمنین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہکے متعلق باتیں نہ بناؤ، تمہیں کیا معلوم!یہ کس مصیبت سے دوچار ہیں۔‘‘

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن