دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

المؤمنین (رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ) !میرے پاس آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی ایک امانت ہے۔‘‘ پھر میں نے  وہ انگوٹھی دکھائی، انہوں نے انگوٹھی دیکھ کر حکم دیا کہ اسے ہمارے مہمان خانے میں لے جاؤ میں اس سے علیٰحد گی میں گفتگو کرو ں گا۔

             چنانچہ مجھے محل میں پہنچا دیا گیا،جب خلیفہ ہارو ن الرشید  علیہ رحمۃاللہ المجید کی واپسی ہوئی تو انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور باقی تمام لوگو ں کو باہر جانے کا حکم دیا، پھر مجھ سے پوچھا:’’ تم کون ہو؟‘‘ میں نے کہا:’’ میرا نام عبداللہ بن فرج ہے۔‘‘ انہوں نے پوچھا: ’’ تمہارے پاس یہ انگوٹھی کہاں سے آئی؟‘‘میں نے اس عظیم نوجوان کا سارا واقعہ خلیفہ ہارو ن الرشید  علیہ رحمۃاللہ المجید کو سنادیا ۔‘‘

            یہ سن کر وہ اس قدر روئے کہ مجھے ان پر ترس آنے لگا ۔       پھر جب وہ میری طر ف متوجہ ہوئے تومیں نے ان سے پوچھا : ’’اے امیر المؤمنین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ !اس نوجوان سے آپ کا کیا رشتہ تھا ؟‘‘آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :’’ وہ میرا بیٹا تھا ۔‘‘ میں نے پوچھا:’’ اس کی یہ حالت کیسے ہوئی؟‘‘آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:’’وہ مجھے خلافت ملنے سے پہلے پیدا ہوا تھا۔‘‘ ہم نے اس کی خوب نیک ماحول میں پرورش کی او راس نے قرآن کا علم سیکھا پھرجب مجھے خلافت کی ذمہ داری سونپی گئی تو اس نے مجھے چھوڑ دیا، اور میری دنیاوی دولت سے کوئی فائدہ حاصل نہ کیا، یہ اپنی ماں کا بہت فرمانبردار تھا، میں نے اِس کی ماں کو ایک انگوٹھی دی جس میں بہت ہی قیمتی یا قوت تھا اور اس سے کہا:’’ یہ میرے بیٹے کو دے دو تا کہ بوقتِ ضروت اسے بیچ کر اپنی حاجت پوری کر سکے۔‘‘ اس کے بعد وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا اور ہمیں اس کے متعلق بالکل معلومات نہ مل سکیں ،آج تم نے اس کے متعلق بتایاہے پھرآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ رونے لگے اورکہا:’’آج رات مجھے اس کی قبر پر لے چلنا ۔‘‘

             جب رات ہوئی اور ہم دونوں اس کی قبر پر پہنچے تو خلیفہ ہارو ن الرشیدعلیہ رحمۃ اللہ المجید اس کی قبر کے پاس بیٹھ گئے اور زاروقطار رونا شروع کر دیا اور ساری رات روتے روتے گزاردی جب صبح ہوئی تو ہم وہاں سے واپس آگئے۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ مجھ سے فرمانے لگے:’’ تم روزانہ رات کے وقت میرے پاس آیا کرو،ہم دونوں اس کی قبر پر آیا کریں گے۔‘‘چنانچہ میں ہر رات ان کے پاس جاتا، وہ میرے ساتھ قبر پر آتے اور رونا شروع کردیتے پھر واپس چلے جاتے ۔حضرت سیدنا عبداللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ نوجوان خلیفۃ المسلمین ہارون الرشید  علیہ رحمۃاللہ المجید کا شہزاد ہ تھا۔‘‘ مجھے تو اس وقت معلوم ہوا جب خودامیر المؤمنین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہنے بتایا کہ وہ میرا بیٹاتھا۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن