خوفِ  خداعزوجل کے سبب اپنی آنکھ نکال دی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر38:                     

خوفِ خداعزوجل کے سبب اپنی آنکھ نکال دی

            حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سیدنا عیسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام بہت سے لوگوں کو لے کر بارش کی دعا کرنے چلے ، وحی نازل ہوئی کہ’’ جب تک تمہارے ساتھ گناہگار لوگ موجودہیں بارش نہیں برسائی جائے گی۔‘‘ چنانچہ آپ  علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اعلان کیا:’’ تم میں سے جو جو گناہگار ہے وہ چلا جائے، جس نے کوئی گناہ کیا ہو وہ ہمارے ساتھ نہ رکے۔‘‘ یہ سن کر تمام لوگ واپس پلٹ گئے لیکن ایک ایساشخص باقی رہا جس کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی تھی۔ آپ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس سے دریافت فرمایا:’’ تم واپس کیوں نہیں گئے؟‘‘  وہ شخص عرض گزار ہوا: ’’ یا رو ح اللہعلیہ الصلوٰۃ والسلام ! میں نے لمحہ بھر بھی اللہ عز وجل کی نافرمانی نہیں کی، البتہ! ایک مرتبہ بلا قصد میری نظر ایک اجنبی عورت کے پاؤں پر پڑگئی تھی، اپنے اس فعل پر میں بہت شرمندہ ہوا اور اپنی سیدھی آنکھ نکال پھینکی ۔خدا عزوجل کی قسم !اگر میری دوسری آنکھ ایسی خطا کرتی تو میں اسے بھی نکال پھینکتا۔‘‘

            یہ سن کرحضرت سیدنا عیسیٰ علیٰ نبیناو علیہ الصلوٰۃ والسلام رونے لگے اور اتنا روئے کہ آپعلیہ الصلوٰۃ والسلام  کی مبارک داڑھی آنسوؤں سے تر ہوگئی، پھر اس شخص سے فرمایا:’’تو ہمارے لئے دعا کر میری نسبت تو زیادہ دعا کرنے کا حق دار ہے کیونکہ میں تونبوت کی وجہ سے گناہوں سے معصوم ہوں ،اور تو معصوم بھی نہیں لیکن پھربھی ساری زندگی گناہوں سے بچتا رہا۔ ‘ ‘

            چنانچہ وہ شخص آگے بڑھا اور اپنے ہاتھ بلند کردیئے، پھر کچھ اس طر ح سے بارگاہ خداوندی عزوجل میں عرض گزار ہوا: ’’اے ہمارے پر وردگار عزوجل! تو نے ہی ہمیں پیدا فرمایااورتو ہماری پیدائش سے پہلے بھی جانتا تھا کہ ہم کیا عمل کرنے والے ہیں ، پھر بھی تو نے ہمیں پیدا فرمایا، جب تو نے ہمیں پیدا فرمادیا تو تُو ہی ہمارے رزق کا کفیل ہے۔ اے ہمارے پاک پروردگار عزوجل! ہمیں بارانِ رحمت عطا فرما۔‘‘

            راوی فرماتے ہیں :اس پاک پروردگار عزوجل کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں عیسیٰ (علیہ السلام) کی جان ہے! ابھی وہ شخص دعاسے فارغ بھی نہ ہونے پایا تھا کہ ایسی بارش آئی گویا آسمان پھٹ پڑا ہواور اس کی دعاکی برکت سے پیاسے سیراب ہوگئے ۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن