30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق:2
نمبر/تعریفات
5/مرفوع: وہ حدیث ہے جو رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم تک پہنچے ۔
6/موقوف: وہ ہے جو صحابہ تک پہنچے ۔
7/مقطوع: وہ ہے جو تابعین تک پہنچے۔
8/ اثر: عام طور پر صحابی یا تابعی کے قول کو کہتے ہیں مگر کبھی کبھی نبی اکرم کے قول یا فعل کو بھی کہتے ہیں۔ جیسے:دعائے ماثورہ۔
9/خبر: خبر وحدیث ایک ہی ہے، بعض کے نزدیک رسول پاک صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم اور صحابہ وتابعین کے اقوال وافعال کو حدیث اور سلاطین ، اُمرا وحکام اور گزشتہ زمانے کے احوال کو خبر کہتے ہیں ۔
سلسلہِ روایت کا اختتامی نقطہ
(الف)…موقوف کی مثال : ارشاد ِ مولا علی رضی اللہ عنہ : حَدِّثُوا النَّاسَ بِمَا يَعْرِفُونَ ۔ ترجمہ: یعنی:’’ لوگوں سے ان کی عقل کے مطابق گفتگو کرو!‘‘(بخاری ، قول نمبر:127)
(ب) …مقطوع کی مثال : تابعی بزرگ امام محمد ابن سِرین کہتے ہیں : إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ فَانْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ دِينَكُمْ یعنی:بے شک یہ علم دین ہے پس تم دیکھو کہ تم اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو۔(مسلم، ص 11)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع