دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Usool e Hadees Aasaan Asbaq | اُصولِ حدیث آسان اسباق

اصولِ حدیث سے واقفیت کی اہمیت

book_icon
اُصولِ حدیث آسان اسباق
            

اصولِ حدیث سے واقفیت کی اہمیت

: غلام احمد رضا قادری عطّاری مدنی ( المدینۃ العلمیہ ۔Islamic Research Center)۔9مئی 2026ء/21ذی قعدہ1447ھ ’’مذہبِ اسلام کے قوانین دو حصوں میں بٹے ہوئے ہیں: اعتقادیات اور عملیات۔ اعتقادیات مختلف انواع کے ہیں؛ کچھ تو قطعی ہیں جن کا منکر دائرہ اسلام سے باہر ہو جاتا ہے، کچھ ظنی ہیں جن سے انحراف بدعت و ضلالت کی حدود میں داخل کر دیتا ہے، اور کچھ اس معیار کے ہیں کہ ان سے روگردانی خطا قرار پاتی ہے۔ اور عملیات کے باب کا جائزہ لیجیے تو اس کے اَحکام تیرہ اَقسام میں پھیلے ہوئے نظر آئیں گے:  فرضِ اعتقادی،  فرضِ عملی، واجبِ اعتقادی، واجبِ عملی، سنتِ مؤکدہ،  سنتِ غیر مؤکدہ ،  مستحب،  مباح،  حرامِ قطعی،  مکروہِ تحریمی،  اساءت،  مکروہِ تنزیہی،  خلافِ اولیٰ۔ کھلی ہوئی بات ہے کہ یہ عقائد و شرائع جن احادیث سے ثابت ہوتے ہیں، ان کا پایۂ سند یکساں نہیں ہو سکتا؛ بلکہ جس پائے کی حدیث ہوگی، اس سے اسی پائے کا حکم ثابت ہوگا۔ اگر یہ فرقِ مراتب ملحوظ نہ رکھا جائے تو ضعاف سے قطعیات اور شواذ سے فرائض کے اثبات کی بے راہ روی عام ہو جائے؛ پھر خاطی کو کافر، ضال کو مہتدی، اور صالح کو فاسق بنانا آسان ہو جائے۔ اس لیے اصولِ حدیث سے واقفیت ہر اہلِ علم کے لیے ضروری ہے؛ تاکہ اس کی روشنی میں وہ استدلال کی غلطی سے بچ سکے، اور اہلِ ہویٰ کے بے جا استدلال کی نشاندہی کر کے امت کو غلط روی سے بچا سکے۔‘‘ ( اصول ِ حدیث ، تقدیم از :مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب، ص 18تا19) امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ بے نمازی کی 15 سزائیں والی روایت کی وضاحت میں فرماتے ہیں:’’متعدّد محدثین نے اِس روایت کی اَسناد پر جرح فرمائی ہے تا ہم کئی علما نے وعظ و نصیحت کی کتابوں میں اسے شامل بھی کیا ہے۔ لہٰذ ا بے نمازیوں کو نمازوں کے قریب لانے کیلئے ’’فیضانِ نماز‘‘میں اس روایت کو شامل کیا گیا ہے۔‘‘ (فیضانِ نماز، ص427) تعارف ِ رسالہ:یہ سات اَسباق اور آٹھ صفحات پر مشتمل ایک مختصر رسالہ ہے جو بالخصوص عالم کورس کے ابتدائی و متوسط درجے کے طلبہ کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ آسانیِ فہم کے لیے اس میں نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔اس کی تیاری میں صدر الافاضل، مفتی سَیِّد نعیم الدین مُراد آبادی رَحمۃُ اللہ علیہ کے رسالے “مختصر الاصول یعنی اصولِ حدیث” سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔ اللہ کریم اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آمین۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن