30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مدینے پاک سے متعلق مسائل
سوال:عمرہ پرجانے والی مدینہ شریف میں کتنے دن قیام کرے؟
جواب:عمرہ پرجانے والی کےلئے مدینہ شریف میں قیام کرنے کی کوئی خاص مدت لازم نہیں ہے۔تاہم حدیثِ مبارک:”جو میری مسجد میں چالیس نمازیں پڑھے کہ ان کے بیچ میں کوئی نماز فوت نہ ہو تو اس کےلئے دوزخ سے آزادی، عذاب سے نجات اور نفاق سے آزادی لکھی جائے گی۔“کی فضیلت پانے کے لئے کم از کم آٹھ دن تک ضرور قیام کر لینا چاہیے کہ اس عرصے میں چالیس نمازیں پوری ہو جائیں گی۔اس سے زائد جتنا عرصہ با ذوق و با ادب وہاں حاضر رہ سکیں بہتر ہے کہ ہر مسلمان کے لئے روضۂ اقدس کی بار بار زیارت بہترین نیکی و محبوب ترین عمل اور مدینہ طیبہ میں قیام ہر لحظہ سعادت مندی ہے۔(1)
سوال:کیا روضۂ رسول پر حائضہ عورت ناپاکی کی حالت میں حاضری دے سکتی ہے؟
جواب:عورت ناپاکی کی حالت میں ہو،تب بھی حاضری دے کہ اس کا حکم واجب کے قریب ہے۔البتہ عورت کے لئے مخصوص ایام میں مسجد میں جانا حرام ہے، لہٰذا حیض (Periods)وغیرہ کی حالت میں جتنا حصہ مسجد شریف کا ہے مثلاً ریاض الجنۃ میں نہیں جا سکتی بلکہ مسجد کے باہر کھڑی ہو کر حاضری دے اور سلام عرض کرے یعنی بیرونی صحن گنبد شریف کی طرف سے حاضری دے اور صلاۃ و سلام عرض کرے۔(2)
1فتاویٰ اہلسنت، غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-2883
2 فتاویٰ اہلسنت، غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-2942
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع