30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بزرگوں کا خاص نام لے کر ایصالِ ثواب کرنا ان کے نام سے تَبَرُّک لینے کے لئے ہوتا ہے، ان کا نام لینے میں کوئی حرج نہیں، ورنہ بغیر ان کا نام لئے سب کی نیت کرنے سے بھی سب کو ایصالِ ثواب ہو جاتا ہے۔(1)
سوال:کیا یہ بات درست ہے کہ کسی کے نام کا عمرہ کیا تو اس پر عمرہ کرنا فرض ہوجائے گا؟
جواب:سب سے پہلے تو یہ واضح رہے کہ عمرہ کرنا سنت ہے، فرض نہیں۔نیز اگر کسی اور کے ایصالِ ثواب کے لئے اس کی طرف سے عمرہ ادا کیا تو اس کی وجہ سے خود اس پر عمرہ کرنا لازم نہیں ہوتا۔(2)
سوال:کیا خواتین مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے نفلی طواف کر سکتی ہیں؟
جواب:والدین یا دیگر مسلمانوں کے ایصالِ ثواب کے لئے کوئی بھی نیک کام مثلاً حج، عمرہ، طواف، نماز،روزہ، صدقہ وغیرہ کر سکتی ہیں اور اُس عمل کا ثواب انہیں پہنچا سکتی ہیں، خواہ وہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں،لہٰذا اپنے مرحوم والدین کو ثواب پہنچانے کی نیت سے نفلی طواف کرنا صرف جائز ہی نہیں، بلکہ اچھا عمل ہے۔(3)
1فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:Web-1049
2فتاویٰ اہلسنت، غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:Web-748
3فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:Fsd-8878
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع