30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استلام کے متعلق مسائل
سوال:دورانِ طواف کیا ہر چکرمیں استلام کے لئے کعبہ شریف کی طرف منہ کرنا ہوگا یا رخ کئے بغیر بھی صرف ہاتھوں کے اشارے سے استلام کر نا کافی ہے؟
جواب:حجرِ اسود کا استلام سنت ہے،طواف کے شروع اور پھر ہر چکر کے آخر میں حجرِ اسود کا استلام تب کیا جاتا ہے، جب حجرِ اسود طواف کرتے وقت بالکل سیدھ میں ہو۔طواف کے شروع میں حجرِ اسود کی طرف منہ(یعنی سینہ) کرنا سنت اور ہر چکر کے آخر میں حجرِ اسود کی طرف منہ کرنا مستحب ہے۔(1)لیکن اگر کسی نے طواف کے شروع اور آخر میں استلام کیا (اور بیچ میں نہ کیا)، تو یہ بھی کافی ہو گا۔(2)
سُوال:خواتین استلام کے لئے حجرِ اسود کے سامنے ہاتھ کہاں تک اٹھائیں؟
جواب:خواتین استلام کے لئے نماز کی طرح کندھوں تک ہاتھ اُٹھائیں گی۔(3)
طواف کے نوافل
سوال: طواف کے بعد طواف کے نوافل ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:طواف یعنی کعبہ شریف کے گِرد سات چکر بہ نیتِ عبادتِ طواف لگانے پر دو رکعت نماز ِطواف پڑھنا واجب ہے، چاہے وہ کوئی بھی طواف ہو(یعنی عمرہ و حج کا طواف ہو یا نفلی)۔(4) ادا نہ کئے تو مرتے دم تک وہ نماز اس کے ذمہ لازم رہے گی۔اس کے چھوڑنے پر
1فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-1840
2المسلک المتقسط،ص144، 146، 176
3فتاویٰ حج وعمرہ حصہ:1 ،ص 127۔رفیق الحرمین،ص275
4 ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی/اگست 2018ء ، ص 11
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع