30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کریں؛اگر کسی ایک عادل شخص نے بتا دیا کہ اتنے پھیرے ہوئے تو اس کے قول پر عمل کر لینا بہتر ہے اور دو عادل نے بتایا تو ان کے کہے پر ضرور عمل کرے اور اگر نفلی طواف کے دوران ایسا ہو تو ایسے موقع پر گمانِ غالب پر عمل کریں۔(1)
سوال:اگر کسی نے اپنا طواف مکمل کرنے کے بعد کسی اور کو طواف مکمل کروایا تو کیا حکم ہو گا، جبکہ اس کی نیت صرف مدد کرنے کی تھی؟
جواب:کسی کو طواف کے چکر لگوانے میں چونکہ خود اپنا طواف مقصود نہیں تھا تو سات سے کم چکر لگوانے سے بھی کوئی حرج لازم نہیں آتا۔(2)
طواف میں وضو، جنابت اور حیض و استحاضہ سے متعلق اہم باتیں
سوال:بے وضو طواف کر لیا تو کیا حکم ہے؟
جواب:طواف کے لئے غسل(جنابت سے پاک ہونا) و وضو ہونا واجب ہے۔(3)اگر بے وضو طواف کیا تو دم لازم ہو گا۔(4) البتہ!بعد میں وضو کر کے اس طواف کا اعادہ کیا تو دم ساقط ہو جائے گا۔(5)
سوال:طواف کے چار سے کم چکر بے وضو کئے تو کیا ہو گا؟
جواب:چار سے کم چکر بے وضو لگائے تو بھی دم ہی ہو گا( مختار قول کے مطابق عمرے کے
1رد المحتار،582/3۔رفیق الحرمین،ص276
2فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:Web-1440
327 واجبات حج اور تفصیلی احکام،ص143۔المسلک المتقسط ، ص 151
427 واجبات حج اور تفصیلی احکام،ص150۔ المسلک المتقسط ، ص 352
527 واجبات حج اور تفصیلی احکام،ص152۔رد المحتار، 3/662
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع